ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں آج ایک اہم میٹنگ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شگر عمران ولی سمیت پولیس افسران اور ٹرانسپورٹ مالکان کی نمائندوں نے شرکت

urdu news

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں آج ایک اہم میٹنگ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شگر عمران ولی سمیت پولیس افسران اور ٹرانسپورٹ مالکان کی نمائندوں نے شرکت
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں آج ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شگر عمران ولی سمیت پولیس افسران اور ٹرانسپورٹ مالکان کی نمائندوں نے شرکت کی میٹنگ میں سکردو سے شگر کے مختلف علاقوں میں چلنے والی مسافر گاڑیوں کے لئے بنائے گئے سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے شرکاء سے اپنی گفتگو میں کہا کہ عوام کی طرفسے شکایات موصول ہو رہی ہے کہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات مسافروں سے سرکاری طے کردہ کرایہ سے زائد پیسے لے رہے ہیں اگر یہ درست ہے تو ان ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونا چاہئے انہوں نے اے سی شگر اور ٹریفک پولیس کے انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیا جائے اور سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے اپنے بریف میں کہا کہ عوام الناس زائد کرایہ وصول کرنے کے باوجود ان ڈرائیوروں کی نشاندہی نہیں کرتے اگر مسافر خود ان ڈرائیورز کی نشاندہی کرے تو آسانی سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ مالکان کی نمائندوں نے بھی اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ شگر سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں آج ایک اہم میٹنگ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شگر عمران ولی سمیت پولیس افسران اور ٹرانسپورٹ مالکان کی نمائندوں نے شرکت

ملاقات، پروفیسر قیصر عباس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں