اپوزیشن لیڈر کو کہنے کو کچھ نہیں اسلئے بے بنیاد تنقید کا سہارا لے رہے ہیں ، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
اپوزیشن لیڈر کو کہنے کو کچھ نہیں اسلئے بے بنیاد تنقید کا سہارا لے رہے ہیں وزیر اعلی ایک طاقت ور اور فیصلہ سازی کی قوت رکھنے والے وزیر اعلی ہیں، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
گلگت (5 سی این نیوز) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو کہنے کو کچھ نہیں اسلئے بے بنیاد تنقید کا سہارا لے رہے ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ایک طاقت ور اور فیصلہ سازی کی قوت رکھنے والے وزیر اعلی ہیں ، کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ ماضی میں حاجی گلبر صاحب کے علاؤہ کس وزیر اعلی نے امن و عامہ ، سرکاری رٹ کی بحالی اور تعمیر و ترقی میں آزادانہ فیصلوں سے کام لیا ہے ؟ وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنی کابینہ سے بھر پور مشاورت اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ، ترجمان نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے وہ اپنا کام کرے گی لیکن ہم کام اور پراگریس پر کام یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعلی اور اسکی کابینہ اپنی بساط سے بڑھ کر خطے کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ استور اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے تباہ کاری کے سلسلے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نوٹس لیتے ہوئے مشیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ محمد علی قائد کی سربراہی میں ٹیم روانہ کر دی ہے اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثریں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی دلجوئی کرے ، اس کے علاؤہ تمام نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے ، گلگت بلتستان میں بجلی بحران پر باتیں کرنے والے اپوزیشن اراکین اور ماضی کے سقراط نما وزرا اعلی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ 2015 سے آج تک سسٹم میں ایک میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوسکا ہے ، اور گزشتہ دنوں موجودہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوششوں سے 3 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے ، اپوزیشن لیڈر اس بات کو بھی بھول گئے ہیں کہ انکے دور حکومت میں گلگت بلتستان کی عوام کو یوکرین کی گندم کھلائی گئی ، یہ کریڈٹ بھی موجودہ وزیر اعلی اور اسکی ٹیم کو جاتا ہے کہ عوام کو سبسڈائز ریٹس پر صاف گندم کھلائی ہے اس کے علاؤہ وزیر اعلی نے اپنی منظم کوششوں سے وفاقی حکومت کو قائل کر کے سب سے زیادہ فنڈز اور منصوبے گلگت بلتستان کیلئے منظور کروائے ۔
سعودی عرب سے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس، ہوش روبا اعداد و شمار سامنے آ گئے.
urdu news