چھومک روڈ کو معیار کے مطابق فوری تعمیر کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ لمسہ چھومک روڈ کے حوالے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سید طہ شمس الدین
چھومک روڈ کو معیار کے مطابق فوری تعمیر کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ لمسہ چھومک روڈ کے حوالے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سید طہ شمس الدین
شگر(5 سی این نیوز) امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سید طہ شمس الدین نے نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھومک روڈ کو معیار کے مطابق فوری تعمیر کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ لمسہ چھومک روڈ کے حوالے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شگر کی تمام سڑکیں انتہائی خراب ہوچکا یے۔ شگر کے علاقہ برالدو میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حکمرانوں اور سرکاری حکام کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔ ان سڑکوں کو ہنگامہ بنیادوں پر مرمت کرنے کے بحال کرنا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے ذمہ داری یے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لمسہ چھومک روڈ کے حوالے سے روڈ سے صرف گاڑیاں گزارنا کافی نہیں ہے بلکہ اسے معیار کے مطابق اصل نقشے کے تحت بنوایا جائے۔ اس روڈ کے حوالے سے عوام نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے عوام کی صبر کا مزید امتحان نہ لے۔ حالیہ تعینات محکمہ کے سربراہ کی جانب سے روڈ کی کاموں پر توجہ دینا قابل ستائش ضرور ہے لیکن معیار پر سمجھوتا ہرگز نہ کرے اور نہ ہی عوام کرنے دینگے۔ ہمیں امید ہے کہ محکمہ عوام کا احساس کرتے ہوئے روڈ کو فوری تعمیر مکمل کرینگے۔ urdu news
اسرائیل کا غزہ پر حملہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچے جاں بحق