شاہراہ کے ٹو کی طویل بندش اور عوام کو درپیش مشکلات پر اسکولی برالدو میں لوگوں کا احتجاج
شاہراہ کے ٹو کی طویل بندش اور عوام کو درپیش مشکلات پر اسکولی برالدو میں لوگوں کا احتجاج
شگر(5 سی این نیوز) شاہراہ کے ٹو کی طویل بندش اور عوام کو درپیش مشکلات پر اسکولی برالدو میں لوگوں کا احتجاج ۔ نماز جمعہ کے بعد آسکولی میں شاہراہِ کے-ٹو کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ شگر انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نااہلی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔ حکومتِ وقت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑک کو کھولا جائے اور تستے، کورفے اور منجنگ کو علاقے کے دیگر حصوں سے ملانے والے پل کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ مقررین نے کہا اگر ایک ہفتے کے اندر ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو پورے علاقے کی سڑکیں سیاحت اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی، اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکام کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو اور علاقے کی ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔