ضلع استور کے علاقے کشونت اور پکورہ میں گزشتہ دنوں آنے والاسیلاب کی تباہ کاری کے بعد ضلعی انتظامیہ استور کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر استور
ضلع استور کے علاقے کشونت اور پکورہ میں گزشتہ دنوں آنے والاسیلاب کی تباہ کاری کے بعد ضلعی انتظامیہ استور کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر استور
ضلع استور کے علاقے کشونت اور پکورہ میں گزشتہ دنوں آنے والاسیلاب کی تباہ کاری کے بعد ضلعی انتظامیہ استور کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق اپنی ٹیم کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں. اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ سڑک کو ملبہ ہٹا کر ایک ہی دن میں بحال کر دی جاچکی ہے. جس سے عام مسافروں سمیت سینکڑوں سیاح اپنی منزل کی جانب جاچکے ہیں. جبکہ سیلاب سے متاثرہ بحلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو عارضی طور پر بحال کرکے بجلی کی سپلائی بحال کی جاچکی ہے. جبکہ پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو بھی ہنگامی طور پر عارضی پائپ لائنوں کے ذریعے بحال کردی جاچکی ہے. جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات پر محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں پر سیلاب متاثرین کا معائینہ کرکے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں. ڈپٹی کمشنر استور نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک تمام متاثرین کو عارضی طور پر رہائش کے لیے خیمے,کمبل,کیچن سیٹ, روشنی کے لیے ٹارچ ,چٹائیاں اور خوراک کا پیکچ فراہم کی جاچکی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور نے سیلاب کی اطلاع ملتے ہیں رات کو ہی فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی اور بھاری مشینری کے ذریعے سڑک بحال کرکے متاثرہ علاقے تک رسائی کو ممکن بنایا تاکہ امدادی سرگرمیاں انجام دی جاسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لارہی ہے. متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہم سب متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہیں. ڈپٹی کمشنر استور نے سیلاب کے باعث جانبحق ہونے والے مرحومین کے ورثا سے ملاقات کی. مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی لواحقین سے تعزیت کی. انہوں حادثےمیں دو انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.
urdu news
سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی اور ان کے بیٹے حمزہ جمالی نے خسرگنگ چوٹی سر کرلی
ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی علاقہ باشہ کیساتھ ظلم ہے، عارف سحاب شگری