گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے حالیہ سیلاب سے متاثر رحیم آباد نالا کا دورہ کیا اور بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا

urdu news

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے حالیہ سیلاب سے متاثر رحیم آباد نالا کا دورہ کیا اور بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا
رپورٹ‌، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے حالیہ سیلاب سے متاثر رحیم آباد نالا کا دورہ کیا اور بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی و آبی انتظام اعظم خان، ڈائریکٹرجنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم، کمشنر گلگت ڈویژن خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔
کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے رحیم آباد نالا کے متاثرہ مقام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد نالا میں شدید طغیانی کے سبب آبپاشی کے چینل سمیت نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے آبپاشی کے چینل کی بحالی اور عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس موقع پر رحیم آباد کی مقامی کمیونٹی کے زعماء نے بھی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو حالیہ سیلاب سے متاثرہ انفرا سٹرکچر کی بحالی سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب سے حفاظتی انتظامات کیلئے طویل مدتی حکمت عملی وضع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کاموں کیلئے پری کوالیفائڈ ٹھیکیدار منتخب کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بحالی کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحیم آباد نالا میں آب پاشی چینل سمیت صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے تا کہ عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل ہوں۔ انہوں نے رحیم آباد کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دئیے۔

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں