معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد برفانی تودے سے پتھر لگنے سے زخمی ہو کر لاپتہ ہوگئے

urdu news

معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد برفانی تودے سے پتھر لگنے سے زخمی ہو کر لاپتہ ہوگئے
شگر ( عابد شگری 5 سی این نیوز ) معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد برفانی تودے سے پتھر لگنے سے زخمی ہو کر لاپتہ ہوگئے۔ مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرکے واپس بیس کیمپ کی طرف آرہے تھے جہاں سے کیمپ 1 پر ان کیساتھ حادثہ پیش ایا۔ اس کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ آرمی ایوی ایشن ان کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر آپریشن شروع کردیا۔ سدپارہ کے دو کوہ پیماؤں کو ان کو حادثہ پیش آئے مقام پر اتار دیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مراد سدپارہ کی لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہیرو و ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔ آج انہیں مکمل ریسکیو کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کے مطابق مراد سدپارہ سے گذشتہ 10 اگست کی شام کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ان کی ریسکیو آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا گیا جس کے بعد آرمی ایوی ایشن نے دو کوہ پیماؤں نے ان کے قریب اتار دیا ۔ جو انہیں سرچ کررہے ہیں ۔مراد سدپارہ نے گزشتہ دنوں بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش کو نیچے لانے کیلئے ریسکیو مشن کا حصہ تھا۔ جہاں محمد حسن کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر پر روانہ کرنے کے بعد مراد سدپارہ براڈ پیک پر روانہ ہوئے تھے۔مراد سدپارہ نے گزشتہ سال ایک ہفتے میں دو بار نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے قوم سے ان کی سلامتی کیلئے دعا کی اپیل کی یے۔urdu news

محکمہ خزانہ شگر کے ملازمت کی تعیناتی میں ناانصافی کیخلاف رضاکار اہلکار شکیل علی نے احتجاجی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر ایمرجنسی ورکس کمیٹی دریا و ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئے سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سسٹمز، بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچرز کا معائنہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں