شگر سکردو نئی شاہراہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا ، یگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی

urdu news

شگر سکردو نئی شاہراہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا ، یگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز ) ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی نے کہا ہے کہ شگر سکردو نئی شاہراہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ لمسہ روڈ محکمہ کیلئے ایک چیلنج ہے اور اس کو 14 اگست سے قبل۔مکمل۔کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لمسہ سکردو شگر روڈ دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل شاہراہ یے۔ جسے عنقریب مکمل کیا جائے گا۔ جس کیلئے محکمہ دن رات کوشش کررہے ہیں۔ اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے پر عزم یے۔ سول سوسائٹی شگر اور میڈیا کو سائیٹ کی دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اس روڈ پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں ۔ ایس ڈی او ، انجینئر اور عملوں کو سائیٹ پر دن رات کام کرنے کی ہدایات کی یے۔ اور گزشتہ کچھ دنوں سے نمایاں کام ہوا ہے۔ بھاری مشینری بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ہمارے محکمے کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے لیکن اسے ہر حال مکمل کرنا ہمارے ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے شگر کی عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔ اور کچھ دنوں کے بعد شگر کی عوام کو اچھی خبر سننے کو ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس روڈ کیساتھ متبادل روڈ بھی زیر غور ہے ۔ جوکہ دریا کیساتھ تعمیر ہونگے۔ اس سے اس روڈ پر لوڈ کم ہوگا جبکہ سردیوں میں متبادل کے طور پر عوام کو میسر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا محکمہ کے عملے اور انجینئر دن رات محنت کررہے ہیں۔ امید ہے آئندہ ایک دو روز میں نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔

ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس بلتستان رینج آصف اقبال مہمند نے ڈسٹرکٹ شگر کا تفصیلی دورہ کیا، محکمہ پولیس کے دفاتر اور کرائم کے حوالے تفصیلی بریفینگ

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں جاری دریائی کٹاو سے متاثرہ ایریاز کا دورہ، وقتی تدارک کے لئے ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں