مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد کا ریلی شرکاء سے خطاب

urdu news

مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد کا ریلی شرکاء سے خطاب
شگر( عابد شگری ) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد اور دیگر نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ہندوستان طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ طاقت کے ذریعے بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کو ختم نہیں کرسکتے اور نہ ہی کشمیر پر مسلط رہ سکتے کشمیر انشاء اللہ جلد آزاد ہونگے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگست کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے لیکن آج سے پانچ سال قبل5اگست2019کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ اس لئے 05 پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری اس دن کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر ہر سال مناتے ہیں۔ ان شاءاللہ دنیا بھر میں کی جانے والی اس احتجاج اور مظاہروں سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو جائے گا۔ انڈیا کشمیریوں پر مسلسل ظلم و جبر کر رہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ انڈیا 70 سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ بھارت کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر استحصال کی مذمت کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد اور ملک کے جس کونے میں بھی ہونے والے ظلم اور غلط کاموں پر آواز بلند کرنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ بھارت ایک ظالم اور دہشتگرد ملک ہے وہ انسانی حقوق کو پامال کر کے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر رہا ہے اور بھارتی فوج کشمیر میں اسلامی صقافت اور مزہبی رسم و رواج کو ختم کر کے ہندو نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں جس میں وہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔مزید کہا کہ کشمیر ایک تحریک بن چکا ہے انشاءالله بہت جلد کشمیر کو آزادی ملے گی۔ آخر میں پاک فوج اور پولیس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیا کو یہ پیغام پہنچائے کہ کشمیر پر بھارت جابرانہ قابض ہے اور انسانی حقوق کو پامال کر کے ظلم و جبر کر رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکے۔ ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر سے حسینی چوک شگر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام ایچ او ڈیز، معززین، سؤل سوسائٹی ، شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ ، عام عوام اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ حسینی چوک شگر میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین کی جانب سے کشمیر پر ظلم و جارحیت اور بھارت کے ناجائز قبضے کے حوالے سے تقاریر کی گئی۔ اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق کشمیر کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر شگر ، ایس ایس پی شگر ، اخون ظہیر ، حاجی غلام علی نے اجتماع سے خطاب کیا اور یوم استحصال کشمیر کے پس منظر اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں