شگر میں‌ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم شہداء پولیس شایان شان طریقے سے منایا گیا،

urdu news

شگر میں‌ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم شہداء پولیس شایان شان طریقے سے منایا گیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر. ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم شہداء پولیس شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ پولیس شہداء کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ایس ایس پی شگر شیرآحمد، ایس ڈی پی او شگر خادم و دیگر آفیسران نے شہید شاہد محمود کے قبر پر حاضری دی اور پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے شہید سلامی دی۔ اور شہید کے فیملی سے ملاقات کرکے محکمہ پولیس کیطرفسے تحفے پیش کی۔

اس موقع پر محکمہ پولیس شگر کیجانب سے ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں و بےپناہ خدمات کی یاد تازہ کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ایک پر وقار تقریب بھی منعقد کی ۔جس میں ایس ایس پی شگر، علماء کرام ،شہید کے فیملی و دیگر پولیس آفیسران شریک ہوٸے۔ تقریب ہذا کے مہمان خصوصی شہید شاہد محمود کے فرزند ارشد محمود تھے ۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوٸے پاک دھرتی کو جب بھی جہاں بھی کسی قسم کی قربانی کی ضرورت ہوٸی تو راہ حق میں شہادت پیش کرنے سے دریغ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ایس ایس پی شگر نے یوم شہداٸے پولیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو شاندار لفظوں میں خراج تحسین و سلام عقیدت پیش کیا۔ تقریب ہذا میں شریک پولیس آفیسران و جوانوں کو ہمیشہ وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے کےلیے تیار و پرعزم رہنے کی تلقین دی۔اور انہوں نے مزید کہا کہ 2009 میں مجھے دوران ڈیوٹی گولی لگی تاہم اللہ پاک نے نٸی زندگی بخشی اور مجھے آج فخر ھیکہ الحَمْدُ ِلله میں ایک غازی ہوں۔ دنیا میں شہادت سے بڑی سعادت کوٸی اور چیز نہیں ہوسکتی۔
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں