شگر ۔ منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکرٹری تعمیرات کے ہمراہ لمسہ روڈ کا دورہ
شگر ۔ منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکرٹری تعمیرات کے ہمراہ لمسہ روڈ کا دورہ
شگر۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکرٹری تعمیرات، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم، چیف انجینئر بلتستان ریجن، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو نے آج لمسہ روڈ شگر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا وفد کے دورے کا مقصد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت کے مطابق سڑک کی تعمیر کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانا تھا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے دورے کے دوران اس سڑک کی تکمیل کے لئے چودہ اگست 2024 کی تاریخ دی تھی اور حکم دیا تھا کہ اس تاریخ تک سڑک سے گاڑی گزرنا لازمی ہوگی انہوں نے کہا تھا کہ چودہ اگست کو وہ اپنی گاڑی اس روڈ سے گزاریں گے۔ واضح رہے کہ یہ سڑک شگر اور سکردو کے درمیان انتہائی اہمیت کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے عوام کے لئے سفری دورانیے میں واضح کمی آئے گی۔اور ترقی کا عمل تیز ہوگا