شگر محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا فلیگ مارچ کا انقعاد ۔
شگر محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا فلیگ مارچ کا انقعاد ۔
شگر(عابد شگری ) شگر میں محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کی دوران امن و مان کو برقرار رکھنے اور بہتر انتظامات ، سکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ شگر اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، کمانڈر جی بی سکاؤٹس مجیر ہادی اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ میں پولیس ، بی جی سکاؤٹس اور دیگر سکیورٹی فورسز اور اداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شگر کا کہنا تھا کہ شگر میں محرم الحرام کے حوالے سے بہتر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ضلع بھر میں 160 امام بارگاہیں میں مجلس عزا منعقد ہونگے۔ جس کیلئے پولیس کیساتھ جی بی سکاؤٹس کے 2 پلاٹون سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ایس ایس پی شگر شیر احمد کا کہنا تھا ضلعی پولیس سکیورٹی کیلئے ہمہ تن تیار ہے ۔ اور محدود نفری کیساتھ ضلعی پولیس امن و مان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کا کہنا تھا کہ محرم میں پانی ، صفائی اور دیگر انتظامات مکمل یے ۔ بجلی اور پانی بھی مجالس والوں علاقوں میں بلاتعطل فراہم کررہے ہیں ۔فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی اداروں کی دوران جلوس اور مجالس میں عوام کو اپنی موجودگی کی احساس دلانا اور بہتر سکیورٹی انتظامات تھا