شگر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن شگر اور ڈسٹرکٹ پولیس کی اشتراک سے شگر کے بوائز سکاؤٹس کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

شگر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن شگر اور ڈسٹرکٹ پولیس کی اشتراک سے شگر کے بوائز سکاؤٹس کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
شگر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن شگر اور ڈسٹرکٹ پولیس کی اشتراک سے شگر کے بوائز سکاؤٹس کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاسدار سکاؤٹس مرہ پی، بوائے سکاؤٹس مرکنجہ اور محکمہ تعلیم شگر کے سٹوڈنٹس سکاؤٹس کے نوجوانوں نے حصہ لیا تربیتی پروگرام کا مقصد ماہ محرم الحرام میں خدمات سرانجام دینے والے سکاؤٹس کی کارکردگی کو بہتر کرنا تھا پروگرام میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیر احمد نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین بھی شریک تھے سکاؤٹس سے گفتگو میں ڈی سی شگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی دیگر ضلعوں کی طرح شگر میں بھی ہر سال سکاؤٹس کے جوان پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی شانہ بشانہ مجالس اور جلوسوں کی حفاظتی انتظامات میں حصہ لے رہیں جو کہ لائق تحسین ہے بلا معاوضہ انسانوں کی حفاظت اور خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے ڈی سی شگر نے سکاؤٹس انتظامیہ کو ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی شگر نے سکاؤٹس کو سیکیورٹی کے اصول، طریقے اور دیگر رموز سے آگاہ کیا اور کہا کہ مجالس کے دوران ہمیشہ پولیس کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں کسی بھی قسم کا غیر معمولی واقعہ ہونے کی صورت میں فوری اطلاع کردیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ان شاءاللہ سب مل کر محرم الحرام میں امن کی فضا کو قائم رکھنے میں ہم کامیاب ہونگے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں