شگر محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر زرہ برابر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگا۔ ایس ایس پی شگر

شگر محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر زرہ برابر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگا۔ ایس ایس پی شگر
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این
شگر ایس ایس پی شگر شیراحمد کے زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ٹھوس و مربوط حفاظتی اقدامات و انتظامات یقینی بنانے کےلیے ایک اہم اجلاس ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ڈی پی او شگر خادم حسین، ایس ایچ اوز، لائن آفیسر، ایڈیشنل ایس ایچ اوز، انچارج ڈی ایس بی، انچارچ ٹریفک برانچ و دیگر ذمہ داراں شریک ہوئے۔ایس ایس پی شگر نے شرکا۶ میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر زرہ برابر غفلت و لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ضلع شگر نہایت ہی پُرامن ہے تاہم اس تسلسل کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جمعیت پولیس ایک منظم فورس ہے ڈسپلن محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے لہذا ضلع شگر کے کوئی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کیجانب سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے یا کسی قابل اعتراض پوسٹ پر تبصرے کرنے کی صورت میں سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔تمام آفیسران و جوان سنٹرل پولیس آفس گلگت سے طے شدہ نمونہ وردی زیب تن کرینگے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروئی ہونگے۔ دوران ڈیوٹی نہایت صاف و نفیس وردی میں چوکس رہیں۔ علاوہ ازیں دوران ڈیوٹی کوئی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار موبائل کا بےجا استعمال کرتے ہوئے پانے کی صورت میں ہرگز نہیں بخشا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلع ہذا کے مختلف سیاحتی مقامات پر واقع ہوٹلوں میں قیام کرنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کے بابت ضروری معلومات کا “ہوٹل آئی ” میں اندراجی عمل کو یقینی بنایا جائے اس میں سستی و غفلت برتنے والے ایس او ایچ اوز و دیگر ذمہ داراں کو نہیں بخشا جائیگا۔ علاوہ ازیں ماہ محرم میں ٹریفک قوانین کی پاسداری و عملداری کو یقینی بناتے ہوئے ٹینڈڈ گلاسس گاڑیوں سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی میں مرتکب پانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں