محرم الحرم واقعہ کربلا امن کا درس دیتا ہے امام حسین نے اسلام کا پرچم بلند کیا ہے عابد استوری
محرم الحرم واقعہ کربلا امن کا درس دیتا ہے امام حسین نے اسلام کا پرچم بلند کیا ہے عابد استوری
شگر صوبائی صدر پی اے ٹی گلگت بلتستان عابد استوری نے کہا ہے کہ محرم الحرم واقعہ کربلا امن کا درس دیتا ہے امام حسین نے اسلام کا پرچم بلند کیا ہے ہم سب کو متحد ہوکر اسلام کی سربلندی اور ملک کے مفاد کے خیر خواہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ شگر شگر کے عوامی تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پے حل کرے اور محرم الحرم کے امن امان کے لیے بھی بہتر اقدامات کر رہی ہے۔عوامی تحریک گلگت بلتستان کی امن امان اور بنیادی مسائل کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہمیں تمام ذاتی رنجشوں اور تعصاب سے ہٹ کر قومی مفاد پے کام کرنا چاہیے ملک دشمن عناصر ہر جگہ بدامنی اور انشتار پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں ہم سب کو متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا گلگت بلتستان میں اس وقت قیمتی پتھروں کے کاروباری مشکلات میں ہے انکی شنوائی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ علاقے میں روزگار بحال رہے عوام بےروزگاری اور مہنگائی سے بپھرجاتے احتجاج اور ہڑتال حکومت کی نااہلی کی علامت ہے۔