ہنزہ ، ثقافتوں کی آمین سیاحوں کی جنت وادی ہنزہ میں ہزاروں سال قدیم روایتی تہوار گینانی ہزار سالہ تاریخی بلتت قلعے میں انتہائی جوش خروش سے منایا گیا

ہنزہ ، ثقافتوں کی آمین سیاحوں کی جنت وادی ہنزہ میں ہزاروں سال قدیم روایتی تہوار گینانی ہزار سالہ تاریخی بلتت قلعے میں انتہائی جوش خروش سے منایا گیا
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این
ہنزہ ، ثقافتوں کی آمین سیاحوں کی جنت وادی ہنزہ میں ہزاروں سال قدیم روایتی تہوار گینانی ہزار سالہ تاریخی بلتت قلعے میں انتہائی جوش خروش سے منایا گیا ،اس تہوار میں شرکت کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد ہنزہ پہنچ گئے رپورٹ کر ہنزہ سے ہمارے نمائندے اسلم شاہ
زندہ اقوام اپنی تہذیب وثقافت پر نہ صرف ناز کرتیں ہیں بلکہ اس کو نئے نسلوں تک منتقل کرنے کےلئے بھی عملی اقدامات کرتیں ہیں گینانی فیسٹول ہنزہ کی قدیم روایتی ثقافت کا اہم حصہ ہے جو ہزاروں سالوں سے مناتے آرہے ہیں ، گینانی فیسٹول ہنزہ کی زرخیز زمینوں پرگندم کا فصل تیار ہونےپر اللہ کی نعمتوں کا شکرانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فصل نو کی خوشی کے خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس تہوار میں ہنزہ کے لوگ شاہی محل میں جمع ہوتے ہیں،اورراجہ اپنے خاندان کے ہمراہ شاہی لباس زیرتن کئے دربار میں آتے ہے، راجہ اپنے دربار میں فصل کی شکرانہ ادا کرنے کے بعد جشن کا اعلان کرتے ہیں ۔
اس موقع پر بالخصوص گندم سے اور بالعموم دیگر مختلف اجناس کی مختلف پکوانیں تیار کی جاتی ہےاور سب مل کھاتے ہیں ،
اس موق پر دیسی دھنوں پر ثقافتی رقص کا اہتمام کیا جاتاہے۔
اس تہوار کے موقع پر سابقہ گورنر گلگت بلتستان میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خاں نے بحیثیت میر آف ہنزہ اس تہوار میں اپنا روایتی و وارثی کردار ادا کیا۔
تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرگ خان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کیمرہ مین عباس عل خان کے ساتھ اسلم شاہ ہم نیوز
ہنزہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں