شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے داسو آر سی سی پل اور سول ڈسپنسری نید کا افتتاح کردیا۔
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے داسو آر سی سی پل اور سول ڈسپنسری نید کا افتتاح کردیا۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے داسو آر سی سی پل اور سول ڈسپنسری نید کا افتتاح کردیا۔ پل۔کی افتتاح سے داسو اور بالائی علاقوں کیلئے امدورفت کیلئے مشکلات میں کمی واقع ہونگے۔ وزیر صحت کا داسو پہنچنے پر عوام کی جمع خفیر نے پرتپاک استقبال کیا۔ جہاں پر صوبائی وزیر نے آرسی سی پل کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایکسین مواصلات اینڈ ورکس ذکاوت علی اور دیگر اعلی حکام بھی وزیر صحت کیساتھ تھے۔وزیر صحت نے سول ڈسپنسری داسو کا دورہ کیا ۔ ہسپتال کیلئے ڈاکٹر تعینات کرانے پر حلقہ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ساتھ وزیر صحت گلگت بلتستان نے اپنے اے ڈی پی سے تعمیر سی کلاس ڈسپنسری داسو نید کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ انہیں کی مشکلات اور مسائل سے آگاہ ہے اور لوگوں کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ حلقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے پر داسو نید کے عوام نے منتخب نمائندے کا دلی شکریہ ادا کیا۔
Urdu News ، Gilgit baltistan news