تحصیل تسر باشہ کا افتتاح ہونے کے باوجود بھی تحصیل آفس فعال نہ ہوسکا
تحصیل تسر باشہ کا افتتاح ہونے کے باوجود بھی تحصیل آفس فعال نہ ہوسکا
شگر(5 سی این نیوز)تحصیل تسر باشہ کا افتتاح ہونے کے باوجود بھی تحصیل آفس فعال نہ ہوسکا۔ طلباء، بزرگان، خواتین اور باقی عوام کو ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ اور ضروری کاغذات بنانے میں دشواریاں بدستور جاری ہے۔اس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ تحصیل کی نوٹیفکیشن جاری ہونے اور افتتاح کرنے کے باوجود تحصیل تسر مکمل فنکشنل نہ ہونے سے لوگوں کو جاری مشکلات بدستور جاری ہے اور تحصیل کا مقصد فوت ہورہے ہیں۔ لہذا ضلعی انتظامیہ و دیگر ذمے داران سے ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کو ان کے گھر کے دہلیز پر سہولیات میسر کرنے کے لیے تحصیل آفس کو فعال کرکے وہاں تحصیلدار اور باقی عملوں کی حاضری یقینی بنائیں۔
اسکردو ۔ملائیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی امور میں تعاون پر اتفاق،
Urdu news ، Despite the inauguration of Tehsil Tisar Basha, the Tehsil Office could not be functional