IMG 20260106 WA0000 0

شگر علی آباد ہوطو برالدو میں 13 رجب یومِ ولادتِ باسعادت مولا علیؑ کے موقع پر عظیم الشان جلسہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر علی آباد ہوطو برالدو میں 13 رجب یومِ ولادتِ باسعادت مولا علیؑ کے موقع پر عظیم الشان جلسہ، علی آباد ہوطو برالدو میں یومِ ولادتِ باسعادت مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر عظیم الشان اور روح پرور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ برالدو سمیت گردونواح سے تعلق رکھنے والے عوام، عمائدین اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا حافظ حامد حسین نے حاصل کی۔ بعد ازاں علماء کرام نے اپنے خطابات میں سیرتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے حضرت علیؑ کے فضائل، عدل و انصاف، تقویٰ، شجاعت، علم و حکمت اور انسانی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مولا علیؑ کی حیاتِ طیبہ انسانیت کے لیے ایک کامل ضابطۂ حیات ہے اور آپؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن، عدل اور بھائی چارے کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ جلسے سے شیخ محمد ولی شجاعی، شیخ مصطفیٰ علی ساجدی، مولانا محمد علی کریمی، مولانا اشرف شاکری، مولانا عابدین، مولانا علی مقدسی اور مولانا علی موسیٰ عرفانی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شعراء کرام نے بھی مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی شان میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل کی روحانیت میں مزید اضافہ ہوا۔ جلسے کے اختتام پر ملک و ملت، عالمِ اسلام، قیامِ امن، بھائی چارے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Urdu News ، Birth Anniversary of Mola Ali (AS)

سیکولرزم اور اسلام: دو مختلف زاویۂ ہائے فکر, ڈاکٹر فرمان علی سعیدی شگری

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر علی آباد ہوطو برالدو میں 13 رجب یومِ ولادتِ باسعادت مولا علیؑ کے موقع پر عظیم الشان جلسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں