گلگت سال رواں کا شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت سال رواں کا شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا گیا افتتاحی تقریب ایگریکلچر کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوئی، اس تقریب کے مہمان خصوصی انجنیئر محمد انور صوبائی وزیر زراعت، لائیواسٹاک وفیشریز تھے، جبکہ سیکریٹری ایگریکلچر لائیواسٹاک فشریز ڈیپارٹمنٹ منصور عالم بھی موجود تھے صوبائی وزیر انجنیئر محمد انور اور سیکریٹری ایگریکلچر منصور عالم جب تقریب میں پہنچے تو تو ناظم زراعت گلگت اقبال حسین اور اسٹاف نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے شجرکاری مہم کے آغاز سے قبل انجینئر محمد انوراورسیکریٹری ایگریکلچر منصور عالم نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹا اور املوک باغ کے لئے مختص پلاٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد صوبائی وزیر اور سیکریٹری ایگریکلچر کی سربراہی میں زرعی تحقیقی مراکز اور ٹشو کلچر لیب کا دورہ کیا اور زرعی تحقیقی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، ٹشو کلچر میں تمام بیماریوں سے پاک پودوں/بیجوں کی تیاری خوش آئند قرار دیا بعد میں صوبائی وزیر انجنیئر انور اور سیکریٹری ایگریکلچر منصور عالم نے ٹشو کلچر میں تیار کردہ پودے بھی لگائے، بعد ازاں صوبائی وزیر کی قیادت میں انگور باغ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹسٹکس جاوید اختر نے بتایا کہ انگور کے باغات کو سائنسی طریقے سے کس طرح لگاتے ہیں تاکہ اسکی پیداوار بہتر ہو، وفد نے ہنی ٹسٹنگ لیب اور فوڈ پروسیسنگ لیب کا بھی دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید کریم نے لیبارٹری کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ،جاوید کریم نے کہا کہ اس لیب میں شہد کے معیار کو چیک کرنے کے لئے جدید مشینری اور ماہرین موجود ہیں اسلام آباد سے بہتر سہولیات موجود ہیں لیکن سرٹیفیکیشن کی اتھارٹی نہیں، شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر ایگریکلچر اقبال حسین نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں خصوصا صوبائی وزیر انجنیئر انور اور سیکریٹری ایگریکلچر کا شُکریہ ادا کیا اور محکمہ زراعت گلگت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصدیق شدہ گندم اور سبزیوں کے بیج رعایتی نرخوں پر کسانوں کو دے رہے ہیں، TBTT کے تحت اس سال پودے نہیں ہیں صرف سرکاری نرسریز میں تیار کردہ پودے لوگوں کو دستیاب ہونگے جوکہ فنانشل ایکٹ میں موجود نرخوں پر ضوابط کے تحت دستیاب ہونگے اقبال حسین نے مزید کہا کہ گلگت میں اس سال چوبیس ہزار 24000 پھلدار پودے قابل ایشو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چیری سے پچھلے سال عوام نے 9ارب سے زیادہ زرمبادلہ کمایا 8 ہزار میٹرک ٹن چیری ڈاؤن فروخت کیا اس سال مزید رجسٹریشن جاری ہے ساتھ ہی ہم املوک کے باغات لگانے کا آج سے ہم آغاز کررہے ہیں اسکو بھی ایکسپورٹ کرنے اور لوگوں کے آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنائیں گے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے مقابلے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ سردیوں میں سرسبز / گرینری کے لئے لیموں اور مالٹے کے پودے لگائیں گے، جس سے خوراک میں خودکفیل ہونے میں بھی مددگار ہوگاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایگریکلچر منصور عالم نے محکمہ زراعت کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ زراعت کی نرسریز ہر سال پودوں کے پیداوار میں 20سے 25 ہزار کا اضافہ کرتے ہیں جوکہ بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے ،اسکے علاوہ تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی بھی اہم کام ہے، سیکریٹری زراعت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام زیادہ سے پھلدار پودے لگائے جس سے نہ صرف ماحول پر اچھا اثر پڑےگا بلکہ خوراک میں بھی خودکفیل ہونگے، انہوں نے کہا کہ گلگت کے بعد دیگر اضلاع میں بھی شجرکاری مہم کا جلد آغاز کریں گے، سیکریٹری ایگریکلچر منصور عالم نے مزید کہا کہ اس سال سرکاری نرسریز سے ایک لاکھ پچاسی ہزار 185000 پودے لوگوں کو دیں گے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ زراعت سالوں سے پھلدار پودے،تصدیق شدہ گندم اور سبزیوں کے بیج دے رہے اسکے علاوہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی بھی دیتے ہیں جی بی کے باقی محکموں کو بھی محکمہ زراعت کی طرح لوگوں کو سروس دینا چاہیئے میں ہمیشہ سے محکمہ زراعت کا معترف رہا ہوں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اس مہم کو کامیاب بنائیں آخر میں سید محمد علی شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Urdu news، planting campaign officially launched in Gilgit Baltistan