شگر، بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان واقع خوبصورت وادی شگر میں جاری تین روزہ جشن بہاراں ڈسٹرکٹ پولو کپ شگر 2025 کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر، بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان واقع خوبصورت وادی شگر میں جاری تین روزہ جشن بہاراں ڈسٹرکٹ پولو کپ شگر 2025 کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر، شگر اماچہ ریڈ نے شگر اماچہ وائٹ کو ہرا کر پولو چیمپین جیت لیا۔ پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی اشتراک سے منعقد ہونے والے جش بہاراں پولو کپ 2025 شگر کی خوبصورت اور رنگا رنگ تقریبات اختتام پزیر ہوگئے۔ پولو کپ تین روز جاری رہا ۔ جس میں شگر کے ٹاپ پولو کے تینوں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ شگر اماچہ ریڈ اور شگر اماچہ وائٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں شگر اماچہ ریڈ نے 6 کے مقابلے میں 6 گول سے فتح حاصل کی۔ ان خوبصورت میچ دیکھنے شائقین پولو اماچہ پولوگراونڈ کھچا کھچ بھر گئے۔ جن ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ جوکہ سنسنی خیز اور دلچسپ میچ سے شائقین لطف اندوز ہوئے۔ فائنل کے مہمان خصوصی وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمانڈنگ آفیسر ڈیو آرٹلری ذوالفقار علی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی مہمان تھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ڈیو آرٹلری لیفٹیننٹ کرنل ذوالفقار علی کا نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی قیام کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری یے۔ جس کیلئے یہاں کے پسندیدہ کھیل پولو کے ٹورنامنٹ سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو آغاز کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر کا کہنا تھا کہ پولو ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے اور ژندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ شگر ثقافت کے امین ہے اور یہ کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔ میچز دیکھنے گلگت بلتستان بھر سے شائقین اور سیاحوں کی شگر پہنچے تھے شگر اماچہ ریڈ اور وائٹ مقررہ وقت تک 6-6 گول سے برابر رہے تاہم شگر اماچہ نے گولڈن ٹائم میں گول کرکے فتح حاصل کرلی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے ۔