شگر ، آل بلتستان والی بال ٹورنامنٹ سسنی خیز مقابلے کے بعد شہباز کلب شگری کلاں گمبہ سکردو نے جیت لیا، خادم دلشاد انجنیر اسماعیل اور حاجی رسول نے 50/50ہزار روپے نقدانعام دیا گیا
شگر (سپورٹس رپورٹر 5 سی این نیوز) آل بلتستان والی بال ٹورنامنٹ سسنی خیز مقابلے کے بعد شہباز کلب شگری کلاں گمبہ سکردو نے جیت لیا ۔والی بال توڑنامنٹ کے اختتامی تقریب میں گلگت بلتستان کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں انجینئر محمد اسماعیل، وزیر خزانہ گلگت بلتستان اور غلام شہزاد آغا، وزیر تعلیم گلگت بلتستان تھے۔
ایونٹ کے دیگر مہمانوں میں چیئرمین ریڈ کریسنٹ گلگت بلتستان عمران ندیم، صدر پیپلز پارٹی گانچھے چیئرمین ابراہیم، جنرل سیکرٹری پی پی پی گانچھے غلام عباس عباسو، رہنما پی پی پی شگر حاجی غلام رسول، صدر نوجوانان گلگت بلتستان خادم دلشاد، اور ایڈووکیٹ وزیر وجاہت علی، انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی شگر شامل تھے۔ تمام معزز مہمانوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
فائنل میچ میں سکردو کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے۔ میچ کے دوران زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا، اور کھیل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں، نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر خادم دلشاد انجنیر اسماعیل اور حاجی رسول نے 50/50ہزار روپے نقدانعام دیا گیا