پی ایس ایل 2023 ، وہ ریکارڈ جو اس بار ٹوٹ سکتے ہیں

پاکستان سپر لیگ 2023 سیزن 8: وہ ریکارڈ جو اس بار ٹوٹ سکتے ہیں
PSL 2023, prediction ، pakistan super league
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری کوملتان میں شروع ہوگا۔ اس سیزن میں کئی کھلاڑی اپنی ٹیم کو نمبر ون بنانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ لیکن میچ جیتنے کے لیے ریکارڈساز کارکردگی بھی دکھانا ہو گی۔

اب تک کھیلے گئے سات سیزنز میں دو مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان کے علاوہ جو بھی ٹیم اس بار فائنل جیتے گی وہ دو بار کی چیمپئن کہلائے گی۔

اگر لیگ کے انفرادی ریکارڈز پر نظر ڈالیں توسب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے ہیں جب کہ سب سے زیادہ وکٹیں وہاب ریاض نے حاصل کی ہیں۔بطور کپتان سب سے زیادہ کامیابیاں سرفراز احمد کے حصے میں آئی ہیں۔ لیکن صرف یہ وہ ریکارڈز نہیں جن پر کھلاڑیوں کی نظر ہو گی۔

کھلاڑیوں کے سامنے سب سے بڑی انفرادی اننگز، سب سے زیادہ وکٹیں، سب سے زیادہ کیچز اور تیز ترین ففٹی و سینچری سمیت کئی ایسے ریکارڈز ہوں گے جسے اگر انہوں نے اپنا بنا لیا تو ٹیم کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں