Pakistani Passport, Pakistan Rejects Indian Media’s Propaganda 0

پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ سے ’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پراب بھی درج ہےکہ یہ ’اسرائیل کےعلاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔’

علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نےنہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔

پاکستان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا’سخت اور فیصلہ کن‘ جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

ہماری انوکھی آزادی، کرامت علی جعفری

گلگت بلتستان، صحت کی محرومی اور میڈیکل کالج کا وعدہ، ڈاکٹر ژےرینگ شگری

Pakistani Passport, Pakistan Rejects Indian Media’s Propaganda

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں