Pakistan Railways, explosion on rail track 0

پاکستان ریلوے ، ریل ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 4 مسافر زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان یلوے ، ریل ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 4 مسافر زخمی، شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ اسٹیشن سے گزر رہی تھی، 4 مسافر زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Pakistan Railways, explosion on rail track

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان ر یلوے ، ریل ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 4 مسافر زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں