پاکستان ریلوے، سانحہ جعفر ایکسپریس ،ڈی جی آئی ایس پی ار کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان ریلوے، سانحہ جعفر ایکسپریس ،ڈی جی آئی ایس پی ار کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگی اور فوجی ترجمان جعفر ایکسپریس کے واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ اور وزیراعلیٰ دونوں اس واقعے سے متعلق اہم نکات پر بات کریں گے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کی گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہو کہا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی 21 شہری شہید ہو چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو مشن تمام مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، حالانکہ چار ایف سی اہلکاروں نے بھی شہادت کو گلے لگا لیا۔ انہوں نے کہا کہ حتمی کلیئرنس آپریشن انتہائی احتیاط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کیا گیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا تھا، اور بچاؤ کو مرحلہ وار انجام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے اہلکار شامل تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کا اسلام یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور غیر ملکی ہینڈلرز کی مدد اور سہولت سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کیا اور انہوں نے حملے کی جگہ کو دور دراز اور رسائی مشکل ہونے کے باوجود سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے خواتین اور بچوں کو بچایا۔ حملہ 11 مارچ کو دوپہر 1 بجے شروع ہوا جب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ واقعہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے درمیان تعلق کو بے نقاب کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز نشر کیں۔
وزیر اعظم شہباز نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کر لی ہے۔ جمعرات کو کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کی تمام سیاسی قیادت اور مسلح افواج کو اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
Pakistan railway, terrorists attack pakistan railway