پاکستان ریلویز نے مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر لاہور سے کراچی کیلیے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔ شاہ حسین ایکسپریس، لاہور اسٹیشن سے روزانہ شام 7 بجے روانہ ہوا کرے گی
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاکستان ریلویز نے مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر لاہور سے کراچی کیلیے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔ شاہ حسین ایکسپریس، لاہور اسٹیشن سے روزانہ شام 7 بجے روانہ ہوا کرے گی اور 18 گھنٹے پینتالیس منٹ میں کراچی کینٹ پہنچا کرے گی۔ ٹرین فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ پر سٹاپ کرتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔ ٹرین 10 اکانومی، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہو گی
ریلوے انتظامیہ نے عام مسافروں کی سہولت کیلیے لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ صرف 4000 روپے رکھا ہے جبکہ اے سی سٹینڈرڈ کی ٹکٹ ساڑھے سات ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس میں گرین لائن طرز کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں واٹر ڈسپنسر موجود ہوں گے اور صفائی ستھرائی کیلیے عملہ بھی ہمہ وقت موجود رہے گا۔
عامر بلوچ نے مزید کہا کہ ریلوے کی ریونیو سٹریم میں اضافہ ہو رہا ہے، اور رواں مالی سال میں اب تک ریکارڈ 57 ارب کما چکے ہیں۔ عامر بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی درست پالیسیوں کے پیشِ نظر ریلوے کی آپریشنل کارکردگی خاطر خواہ بہتر ہوئی ہے
Pakistan railway online ticket, Pakistan railway new rout