پاکستان ریلوے ٹکٹ، سیکورٹی خدشات پر کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کوئٹہ جانے والی بولان میل (تھری یو پی) ٹرین کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آدھی رات کے بعد کراچی سے جیکب آباد پہنچی تھی، جہاں متعلقہ حکام نے اسٹیشن ماسٹر کو آگاہ کیا کہ ٹرین کو اسٹیشن پر روک کر رکھیں اور سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک اسے کوئٹہ کی طرف جانے کی اجازت نا دیں۔
پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے کوئٹہ جانے والی بولان میل کے گھنٹوں طویل رکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لیا گیا تھا، کیوں کہ رات کے وقت بلوچستان میں ٹرین آپریشن کی اجازت نہیں۔کوئٹہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ریلوے کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹرین میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔
Pakistan railway online ticket