جعفر ایکسپریس پہ بلوج لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان عمران حسین شگری
شگر مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان عمران حسین شگری نے جعفر ایکسپریس پہ بلوج لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بزدلانہ حملے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں ہمیشہ انڈیا اور اسرائیل کی ایماء پر وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہے لیکن ان کی ناپاک عزائم کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ کیونکہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت 25 کڑور عوام کی دعاؤں کے بدولت قائم رہے گا۔ اور پاک فوج دشمن کی ہر عزائم خاک میں ملانے طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے۔ ھم اس موقع پہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس ملک کا سب سے قیمتی ااثاثہ پاک فوج ھے ۔ان شاءاللہ یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا ھے یہ ھمیشہ قائم رھے گا۔اورمٹھی بر دہشتگردوں کو ان شاءاللہ پاک فوج ناکوں چنے چپوائے گا ۔۔ہمارا پاک فوج پر مکمل بھروسہ اور امید قائم ہے اور انڈیا امریکا اور پاکستان مخالف ملکوں ائجنسیون کو منہ کی کھانی پڑے گئی پاکسان اسلام کے نام پہ بنا ھے اور یہ دن بہ دن مضبود سے مضبوط ہوگا۔
pakistan railway attack