پاکستان کیا ڈیفالٹ کر جاۓ گا. پی ڈی ایم کا نیا شوشا
پاکستان کیا ڈیفالٹ کر جاۓ گا. پی ڈی ایم کا نیا شوشا .
Pakistan news, Will Pakistan default
گزشتہ روز ایک بیان عوامی محفلوں میں از گشت کر رہی تھی کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان دیا ہے ۔جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے اب ہم ایک ڈیفالٹ ملک کے باسی ہوۓ ہیں ۔خیر اس بات کی تو حکومت پاکستان نے سرکاری سطح پر کوٸی بیان نھیں دی ہے تا ہم یہ بیان ایسے وقت میں دیا جارہا ہے جب پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ آٸی ۔ایم۔ایف کے مابین ساتواں جاٸزہ اجلاس ہورہا ہے ۔اور تقریبأ معاملات طے ہوچکے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ بھی تھی کہ عالمی مالیاتی ادارے نے 170 ارب کے منی بجٹ بھی پاس کرایا ۔یہ بجٹ کا بوجھ عوام عوام پر ہی پرے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ اس ادارے کی جانب سے دی جانے والی یہ رقوم ہمیں جون تک اپنی معیشت کو سنبھالنے میں مدد دے گی ۔پاکستان کی معیشت کی حالت ناگفتہ بہ ہوچکی ہے ۔سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے ۔اور سیاسی عدم استحکام بھی اس میں پیش پیش ہے ۔بعض بیانات سے ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اب ڈی فالٹ کر جاٸیں گے ۔کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان ایسے بیانات دے رہے ہیں ۔ظاہر ہے ایک وزیر اعظم تکے میں تو ایسی باتیں نہیں کرتا ہوگا ۔دوسری بات خود حکومت وقت یہ بات بار بار دہرا رہی ہے کہ معیشت کو سنبھالنے میں ہمیں برے برے فیصلے کرنے ہونگے ۔ورنہ ہم بیرونی قرضوں کی اداٸگیاں وقت پر نھیں کر پایئں گے ۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کا ادارہ بھی کہ رہی ہے کہ مالی حالت سنگین ہے ۔اور عام انتخابات کرانے کے پیسے نھیں ہیں ۔مہنگاٸی روز بہ روز بڑھ رہی ہے ۔پیٹرول کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔جبکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاری ہورہی ہے نہ روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں ۔بےروزگاری میں آۓ دن اضافہ ہورا ہے ۔زرعی اجناس کی قلت اور پیداواری صلاحیتمیں کمی عوام کو فاقوں پر مجبور کر رہی ہے ۔ملک میں لوڈ شیڈینگ کا بحران ختم ہونے کا نام نھیں لے رہا ۔ایسے میں اگر کسی محکمے کے وزیر نے کہا ہے تو بات درست ہوسکتی ہے ۔مگر یاد رہے کہ سری لینکا کی طرح ابھی تک حکومت نے سرکاری طور پر اعلان نھیں کیا ہے ۔