بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
Pakistan News, Arrangements for digital census in Balochistan have been completed
5 سی این نیوز ویب
کوئٹہ بلوچستان میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،بیس فروری سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں لوگ ویب سائٹ پر خود اپنا ڈیٹا ڈالیں گے ،یکم مارچ سے متعین کیا گیا عملہ گھر گھر جاکر مردم شماری کرے گا
یہ بات چیف کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔،انہوں نے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح بیس فروری کو ہوگا وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملکی سطح پر شروع ہو نے والی مردم شماری کا افتتاح کریں گے ،مردم شماری کے پہلے مرحلے میں لوگ خود ویب سائٹ پر جائیں گے۔
اور اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے ،دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہوگا جس میں متعین کردہ عملہ گھر گھر جاکر مردم شماری کریں گے یہ پندرہ پندرہ دن کے دو فیز ہوں گے، مردم شماری میں آبادیاتی خصوسیات ،صنف شرح تعلیم ،تعلیمی حصول ،روزگار ،ہجرت ،معذوری اور گھر بھی شمار کئے جائیں گے