novel cousin friend 0

کہانی ، کزن دوست شمائل عبداللہ
قسط 25
خدا کی کرنی دیکھو… جیسے ہی زبیدہ یا اس کی چڑیل بہنیں انعم کے قریب پہنچتیں کہ اسے نقصان پہنچا سکیں، انعم کا بدن آگ اگلنے لگتا۔ ایسی تیز، جلادینے والی حرارت… جسے یہ بدروحیں ایک لمحہ بھی برداشت نہ کر پاتیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ایک دن زبیدہ کی ہمت والی ہمراز چڑیل رابیل سرینے انعم کے اوپر جھکی۔ چھری اس کے ماتھے پر رکھ ہی رہی تھی کہ چِھناااااااک!
چھری اس کے ہاتھ میں پگھل کر سیاہ راکھ ہو گئی۔ رابیل سہم کر پیچھے گری—یہ منظر اس کے بس سے باہر تھا۔
شمائلہ جعفری نے گہرا سانس لیا اور بولی:
“ویسے… تمہاری بات بجا ہے۔ کزن میرج لفظ ہی غلط معنوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ‘کزن’ بنیادی طور پر انگریزی کا لفظ ہے، اصل میں فرانسیسی ‘cousin’ سے آیا، اور وہ بھی لاطینی ‘consobrinus’ سے نکلا… یعنی ماں باپ کی طرف کے بہن بھائی نما رشتے۔
تو جب ہم کہتے ہیں کزن میرج تو خود ہی مان رہے ہوتے ہیں کہ ہم ایک بہن/بھائی جیسے رشتے میں قدم رکھ رہے ہیں۔”

راحیلہ نے دلچسپی سے پوچھا:
“تو تم کہنا کیا چاہتی ہو؟”

شمائلہ نے کہا:
“دوستی رشتہ بڑا لطیف ہے۔ ‘کیسا ہے بھائی؟ نہ کر بہن!’ جیسے جملے اسی دوستی کا حصہ ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ لڑکا لڑکی کی دوستی میں محبت آ جاتی ہے… مگر محبت کوئی ایسا مرض نہیں کہ ہر بار ہو ہی جائے۔ اور اگر ایسا ہوتا تو ہم کسی سے بات ہی نہ کرتے۔”

راحیلہ نے آنکھیں تنگ کرتے ہوئے پوچھا:
“تو کیا… ایک انسان دو لوگوں سے محبت کر سکتا ہے؟”

شمائلہ چونک گئی،
“میں نے ایسا کب کہا؟ محبت ہو جاتی ہے… مگر یہ تماشا نہیں کہ ہر کسی سے ہو جائے۔ محبت… صرف ایک بار ہوتی ہے۔ اور ایک ہی شخص سے ہوتی ہے۔”

راحیلہ نے کچھ کہنا چاہا مگر دفعتاً اس کے قدم لڑکھڑا گئے۔ اسے شدید چکر آیا۔ اس کی آواز بھاری ہو گئی:
“تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ دفع ہو جاؤ… میری نظروں سے!”

شمائلہ جعفری خوف سے کانپ گئی اور بھاگ کر بیٹھک میں جا چھپی، دروازہ بند کر لیا۔

ادھر نعیم گھبراہٹ میں ہسپتال واپس پہنچا۔ ایمن اور سلیم کو تسلی دیتا رہا مگر خود اندر سے بے چین تھا۔
آئی سی یو میں انعم کی موجودگی نے پورے ہسپتال کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ڈاکٹرز سر جوڑ کر بیٹھے تھے، کوئی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ اس لڑکی کے جسم میں اچانک کون سی ایسی طاقت جاگ گئی ہے۔

اوپر سے رشوت خور نرس زبیدہ بھی چپکے سے انہی بدروحوں کا حصہ تھی… اور وہ ہسپتال کے عملے کو گمراہ کر رہی تھی۔

نعیم کے دل میں ایک عجیب سا خوف بیٹھنے لگا تھا—
یہ سب کچھ… انسانی معاملہ نہیں رہا تھا۔
novel cousin friend

کہانی، کزن دوست، شمائل عبداللہ قسط 16

50% LikesVS
50% Dislikes

کہانی ، کزن دوست شمائل عبداللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں