الخدیجہ ویلفئیر آرگنائزیشن شگر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ کے پرائمری سکول کے لیے ٹیچر ہائرنگ کے سلسلے میں ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد
الخدیجہ ویلفئیر آرگنائزیشن شگر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ کے پرائمری سکول کے لیے ٹیچر ہائرنگ کے سلسلے میں ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد کیا گیا ۔ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے ہائی اسکول ڈوکو سبڑی کے ہیڈ ماسٹر فدا علی دلشاد ، گرلز مڈل سکول زل کے اسسٹنٹ ہیڈ عبداللہ دلشاد ، شاکر حسین حلیمی ، حسن صاحب ،رلمحمد وزیر ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ڈوگرو سمیت تنظیم ہذا کے بانی سر محمد حسین پاشا صاحب نے حصہ لیا ۔
اس ٹیسٹ میں ڈوگرو کے تقریباً آٹھ فیمیل اُمیدواروں نے حصہ لیا ۔تنظیم کے بانی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو شفاف طریقے سے لینے متاثرہ گاؤں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور حقدار امیدوار کو حق دلانے کے لیے پیپرز بنانے سے لیکر ٹیسٹ اور انٹرویو تک کے تمام مراحل میں انتہائی قابل ،بے داغ اور ایماندار ٹیچرز کی مدد کی گئی ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ٹیسٹ میں ڈوگرو گونڈ کے امیدوار زبیدہ دختر شیر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول ہذا کے کے موجود سیٹ کو اپنے نام کر لی ہے جبکہ یوسرا نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ویٹنگ میں جگہ بنا لی ہے ۔اس موقع پر تنظیم کے زمہ داران اور ٹیسٹ اور انٹرویو کی زمہ داری دی ہوئی ٹیچرز صاحبان نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں شامل تمام امیدوار بہت ہی ذہین اور قابل تھے لیکن سیٹ کی کمی کی وجہ سے سب کو ہائیر کرنا نہ ہوا جس کا بڑا افسوس ہیں ۔ آخر میں محمد حسین پاشا ل نے کامیاب امیدوار کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کاز کو پورا کرنے میں ساتھ دینے والے مایہ ناز ہر دل عزیز ماہر تعلیم محمد اسلم ناز ، فدا علی دلشاد ، عبداللہ دلشاد صاحب ، سر محمد وزیر ، شاکر حسین ،محمدحسن اور کمیٹی ممبران پرائمری سکول ڈوگرو گونڈ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔
اور ساتھ میں تمام مخیر حضرات سے گزارش کی گئی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اہلیان ڈوگرو کے ساتھ دیں۔ آخر میں کمیونٹی ڈوگرو گونڈ کے سرکردہ گان،عمائدین اور ایس ایم سی کے ممبران نے الخدیجہ ویلفئیر آرگنائزیشن شگر کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔
Khadija Welfare Organization Shigar conducted a test and interview f