کراچی 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر کردیے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 5 مئی سے شروع ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بناء پر کی گئی جس کی ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات بتائی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ طلبہ اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔کراچی 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا اعلان .
karachi board , Intermediate exams schedule postponed
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے
بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ
ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی