ایران او ر چین کے درمیان بیس معاہدوں پر دستخط
ایران او ر چین کے درمیان بیس معاہدوں پر دستخط
International news, Signing of 20 agreements between Iran and China
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابرہیم رئیسی نے منگل کی شام چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صدر ایران نے بڑی تہذیبوں کے حامل ایران و چین کے گرانقدر تاریخی تعاون کے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں اہم سمجھوتوں اور دو طرفہ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے بین الاقوامی مواقف میں مشترکہ محور کی حیثیت سے کثیر جانبہ رجحان کو اہم قرار دیتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں میں ایران و چین کے تعاون کی تقویت پر تاکید کی ۔ اس ملاقات میں چین کے وزیراعظم نے بھی دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دنیا میں کثیر جانبہ رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق تعمیری مذاکرات جاری ہیں ۔
صدر ایران نے اسی طرح چین کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں بھی، ایران و چین کو سخت حالات میں بھی ایک دوسرے کا دوست ملک قرار دیا اور دو طرفہ تعاون کی توسیع پر چینی پارلیمنٹ کی حمایت کی قدردانی کی ۔