icc champions trophy 2025, match schedule and live score 38

چیمپئن ٹرافی 2025، کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیمپئن ٹرافی 2025، کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئن ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ ول O’Rourke کی تین اور مچل سینٹنر کی دو وکٹوں نے بلیک کیپس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جس نے اپنے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 64 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ خوشدل شاہ نے بھی نصف سنچری اسکور کی لیکن یہ کافی ثابت نہیں ہوا۔گرین شرٹس کے دیگر بلے باز بھی نہ چل سکی. جب کہ کپتان رضوان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ سعود شکیل صرف 6 اور فخر زمان 24 رنز بنا سکے۔
آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025، کے پہلے میچ میں‌ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ابتداء مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 73 رنز پر تین وکٹیں گنوائیں، لیکن چوتھی وکٹ کے لیے 118 رنز کے اسٹینڈ نے ان کی اننگز کو مستحکم کیا۔لیتھم اور فلپس نے پانچویں وکٹ کے لیے 125 رنز کی شراکت داری کے ساتھ مجموعی اسکور کو مزید مضبوط کیا۔ ول ینگ (107) اور ٹام لیتھم (118) کی سنچریوں نے نیوزی لینڈ کو 320/5 تک پہنچا دیا، جب کہ گلین فلپس نے 61 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں اپنی آخری پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا۔ نیوزی لینڈ نے بھی ایک تبدیلی کی، جیسا کہ مچل سینٹنر نے تصدیق کی ہے، جیکب ڈفی کی جگہ میٹ ہنری کو لائن اپ میں شامل کیا گیا ہے۔
icc champions trophy 2025, match schedule and live score

شگر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری شیخ شبیر میثمی اور شیخ مرزا علی کا شہید سید جان علی شاہ کی گھر آمد ،

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

50% LikesVS
50% Dislikes

چیمپئن ٹرافی 2025، کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں