گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل نظام کے حوصلہ افزا نتائج، عوام کا اعتماد بڑھنے لگا، جی بی پے کے ذریعے تمام بلز کی ادائئگی ممکن بنا دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل نظام کے حوصلہ افزا نتائج، عوام کا اعتماد بڑھنے لگا، جی پے کے ذریعے تمام بلز کی ادائئگی ممکن بنا دیا
،گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا رہا ہے، جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔ صوبے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے GB Pay موبائل ایپ کے ذریعے لین دین کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔حالیہ پیش رفت میں محکمہ سیاحت، ایکسائیز اور پولیس بھی اس جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہو چکے ہیں، جس سے سرکاری محصولات کی وصولی مزید شفاف اور مؤثر ہو گئی ہے۔ محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کو One Link انتظامیہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھرپور تعاون حاصل ہے، جس کی بدولت نظام کو مستحکم اور قابلِ اعتماد بنایا جا رہا ہے۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ GB Pay موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے بجلی کے بلز، ٹوکن ٹیکس، سیاحتی فیس اور دیگر سرکاری محصولات کی ادائیگی آسانی اور تحفظ کے ساتھ کریں۔
واضح رہے کہ یہ ڈیجیٹل نظام بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی مشکلات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ شفافیت، کارکردگی اور ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک شفاف اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کی بنیاد رکھیں۔
گلگت بلتستان کے رہائشی کسی بھی ملک یا پاکستان کے کسی بھی شہر میں رہ کر اپنے گھر کے بلز اور دیگر تمام ادائیگیاں کر سکتے ہیں، جی بی موبائل اپلیکشن کو ڈانلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں ڈانلوڈ
Gilgit baltistan news, GB pay mobile application ,
پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح