cricket news, 0

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کردی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کرکٹ کی جانب سے بطور آئی سی سی ممبر اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے ’مسلسل خلاف ورزیوں‘ پر اس کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک بز‘ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کیے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے امریکا کرکٹ کی رکنیت معطل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں ایک سالہ جائزے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

امریکا کرکٹ کی جانب سے ایک مؤثر گورننس ڈھانچہ تشکیل دینے میں ناکامی کے علاوہ اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی (یو ایس او پی سی) سے نیشنل گورننگ باڈی کے طور پر منظوری حاصل کرنے کی ناکامی اور کرکٹ کی ’شہرت‘ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو اس پابندی کی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے معطلی کے باوجود امریکا کی قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کے لیے اہل رہیں گی، جن میں 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری بھی شامل ہے۔

اس دوران، آئی سی سی اور اس کے مقرر کردہ نمائندے عارضی طور پر امریکا کی قومی ٹیموں کے انتظامات سنبھالیں گے، جن میں ہائی پرفارمنس پروگرامز اور کھلاڑیوں کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

کرکٹ امریکا کے معاملات کی نگرانی ’نارملائزیشن کمیٹی‘ کرے گی، جسے آئی سی سی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہوگی جو ایسے اصلاحات طے کرے گی جو امریکا کرکٹ کی رکنیت بحال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

ان اصلاحات میں گورننس، انتظامی اور ڈھانچے کی تبدیلیاں شامل ہوں گی، کمیٹی اس عبوری عمل کی نگرانی اور معاونت بھی کرے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’یہ معطلی افسوسناک ہے لیکن کھیل کے طویل المدتی مفاد کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدام ہے‘، تاہم معطلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مفادات اور کرکٹ کو متاثر نہ ہونے دینا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 کی اجلاس میں کرکٹ امریکا کو معاملات درست کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔

cricket news,

50% LikesVS
50% Dislikes

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں