column in urdu, Zubaida Khaliq Memorial Free Hospital 0

زبیدہ خالق میموریل فری ہسپتال سرمک – خدمت، سہولت اور شفا کا مرکز! نثار بھٹو شگری
گلگت بلتستان میں خدمت کے بے شمار ادارے موجود ہیں جو فلاح انسانیت کے لئے دن رات کوشاں ہیں اگر نام لینے لگوں تو شاید کتاب لکھنی پڑے مگر بعض ادارے ایسے ہیں جن کا نام نہ لینا زیادتی ہوگی۔ جن میں سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن، اقراء فنڈ ، البیان فاؤنڈیشن بلتستان ، شفقت پبلک سکول کے ڈونرز ، اس کے علاوہ لاتعداد ٹرسٹ، فاؤنڈیشن ایسی موجود ہیں جو تشہیر نہیں چاہتیں مگر انسانی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔نیکیوں کے موسم بہار کے مزے لینے اور رحمت خداوندی کو سمیٹنے کے لمحات میں بلتستان میں موجود زبیدہ خالق میموریل فری ہسپتال کا تذکرہ کرنا چاہوں گا کیونکہ اہل بلتستان کو سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے مہنگے ہونے اور عام آدمی کی پہنچ میں نہ ہونے کا گلہ موجود ہے۔ اہل بلتستان یقیناً اس بات سے لاعلم نہیں ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے ڈاکٹر سکندر حیات خان نے بلتستان ریجن میں دو ہسپتال قائم کیا ہوا ہے۔
یہ ہسپتال فرزند بلتستان عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر سکندر حیات خان صاحب نے اپنے والدین کے یاد میں بنایا۔ اس ہسپتال کے قیام کا بنیادی مقصد غریب عوام کو صحت کی جدید اور معیار ی سہولیات مفت میں فراہم کرنا ہے۔
یہ ہسپتال 80 بیٹ پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک بڑا ہسپتال ہے جہاں 5 سپیشلسٹ، 1سرجن اور 6 مڈیکل آفیسرز ہمہ وقت مریضوں کی چیک اپ کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
یہاں روزانہ 80 سے 100 مریضوں کے مفت چیک اب کرتے ہے اور ساتھ میں دوائی بھی فری دیا جاتا ہے۔
اور یہاں دو آپریشن تھریٹر مکمل ضرویات سامان سے لبریز مریضوں کے لیے فری آپریشن کی سہولت بھی مہیا کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ایکسرے ،الٹراساونڈ ،کارڈیوگرافی، انڈسکوپی ، ایکو ، سی سیکشن اور جدید لیب کی سہولیات بھی موجود ہے۔زبیدہ خالق میموریل فری ہسپتال سرمیک, بلتستان کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔اس ہسپتال کا ایک برانچ تھورگو سکردو میں بنایا گیا ہے۔ وہاں بھی 24 گھنٹے میڈیکل آفیسرز موجود ہوتے ہیں۔ سپیشلسٹ اور سرجن ہفتے کے چار دن زبیدہ خالق میموریل ٹرسٹ فری ہسپتال سرمک میں اور دو دن زبیدہ خالق میموریل ٹرسٹ فری ہسپتال تھورگو سکردو میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
زبیدہ خالق میموریل ٹرسٹ کے زیر نگرانی بلتستان ریجن میں سال بھر ڈیلی بیســس پہ دو دو فری میڈیکل کیمپ ہوتا رہتا ہے۔دونوں کیمپ الگ الگ ڈسٹرکٹ میں ہوتا ہے ڈیلی بیســس پر۔اسی طرح استور ویلی میں بھی روانہ کی بنیاد پر دو دو کیمپ ہوتا رہتا ہے۔ جو استور اور بلتستان ریجن کے دور دراز علاقوں میں جاکر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔ اس کیمپ میں ایک میڈیکل آفیسر ، ایک جونئیر میڈیکل ٹیکنیشن ،ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور ایک فی میل نرس شامل ہوتا ہے۔ مہینے میں تین چار میگا کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں سپیشلسٹ بھی شامل ہوتا ہے۔
میں موبائل ہیلتھ سروس میں دو ماہ سے ایک گروپ کا بحثیت انچارج کام کر رہا ہوں۔ یہاں آ کے مجھے معلوم ہوا کہ یہ فری میڈیکل کیمپ غریب مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بہت سارے مریض چیک اپ اور دوائی کے لئے کیمپ کے انتظار میں رہتے ہیں۔ ہماری گاڑی جوں ہی نظر آئے ان غریب مریضوں کا عید ہو جاتا ہے۔ اور جوق در جوق چیک اپ کیلئے تشریف لاتے ہیں۔ ہر مریض کے زبان سے ZKMH کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے دعائیں نکلتے رہتے ہیں۔
زبیدہ خالق میموریل ٹریسٹ کے زیر نگرانی ہر دو ماہ بعد بلتستان بھر کے غریب خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کرتے ہے۔ اس راشن کے زریعے بلتستان بھر کے غریب گھرانے مستفید ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر سکندر حیات خان گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ایک مسیحا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ خداوند ڈاکٹر صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے اور دکھی انسانیت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔۔۔۔ آمین یارب العالمین

50% LikesVS
50% Dislikes

زبیدہ خالق میموریل فری ہسپتال سرمک – خدمت، سہولت اور شفا کا مرکز! نثار بھٹو شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں