column in urdu, Skardu ، The Heart of Baltistan 0

سکردو بلتستان کا دل , حجاب فاطمہ اسوہ گرلز کالج سکردو
پہلے پہل سکردو، جو کہ بلتستان کا ایک خوبصورت علاقہ ہے، اتنا ترقی یافتہ نہیں تھا۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ سکردو نے بہت ترقی کی ہے۔ اب یہاں پانی، بجلی، تعلیم، صحت اور معیشت کے حوالے سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ سکردو ایک قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ ہے، جہاں ندیاں، وادیاں، پہاڑ، جھیلیں، خوبصورت مقامات، جنگلی حیات اور قدرتی مناظر ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔سکردو میں ایک تاریخی قلعہ “کھرپوچو” بھی واقع ہے، جسے علی شیر خان انچن نے تعمیر کروایا تھا۔ انہوں نے اپنی بیوی “مندوق رگیلمو” کے لیے ایک اور محل نما عمارت “صندوق کھر” کے نام سے بنوائی، جو آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔سکردو کی خوبصورتی میں وہاں کے لوگوں کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے۔ یہاں کے لوگ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں، گندگی نہیں پھیلاتے، جس کی وجہ سے سکردو نہایت صاف ستھرا اور دلکش نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں آنے والے سیاح بہت متاثر ہوتے ہیں۔
اب سکردو کے لوگ تعلیم کے میدان میں بھی بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔ پہلے تعلیم کے لیے اسلام آباد، کراچی یا دیگر بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا، لیکن اب ، شگر، روندو، کھرمنگ سمیت دیگر علاقوں سے طلباء و طالبات سکردو میں آ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہاں تعلیمی ادارے، اسکول، کالجز اور ہسپتالوں کی سہولیات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔پہلے سکردو میں اتنی سہولیات نہیں تھیں، نہ ہی مناسب تعلیمی ادارے، ہسپتال، ڈاکٹرز یا پولیس کی موجودگی۔ اکثر لوگ مالی حالات کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر رہتے تھے، اور بہت سی جانیں ضائع ہو جاتی تھیں۔ مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازا ہے۔آج سکردو ایک ایسا علاقہ بن چکا ہے جہاں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں۔ پہلے لوگ صرف گرمیوں میں آتے تھے، لیکن اب سال کے چاروں موسموں سردی، گرمی، خزاں اور بہار میں سکردو سیاحوں سے آباد رہتا ہے۔ یہاں کے مناظر، موسم، اور مہمان نواز لوگ ہر کسی کے دل کو چھو لیتے ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ جب ہم سکردو آتے ہیں، تو قدرت کے ان حسین مناظر کو دیکھ کر خود کو جوان محسوس کرتے ہیں۔ واپس جانے کا دل نہیں کرتا۔ سکردو اتنا خوبصورت ہے کہ الفاظ اس کی تعریف کے لیے کم پڑ جاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ نہایت خوش اخلاق، مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان سے ایک بار ملنے کے بعد دل چاہتا ہے دوبارہ ملاقات ہو۔
یہ سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت خوبصورت بنایا ہے، مگر سکردو کو کچھ خاص ہی خوبصورتی عطا کی ہے۔ کسی جگہ کی خوبصورتی صرف قدرتی مناظر سے نہیں، بلکہ وہاں کے لوگوں کی کوششوں، صفائی اور اخلاقیات سے قائم رہتی ہے۔ اور یہی خوبی سکردو کے لوگوں میں بدرجہ اتم موجود ہے۔
سکردو واقعی بلتستان کا دل ہے
سکردو بلتستان کا دل , حجاب فاطمہ اسوہ گرلز کالج سکردو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

column in urdu, Skardu ، The Heart of Baltistan

غلام حسین بلغاری ، طہٰ علی تابشٓ بلتستانی

دیوار پھلانگ کر، دروازہ توڑ کر داخل ہونے والے جانور — پابندی لازم! اڈیوکیٹ کلثوم ایلیاء شگری

گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025پر ایک نظر، یاسر دانیال صابری

50% LikesVS
50% Dislikes

سکردو بلتستان کا دل , حجاب فاطمہ اسوہ گرلز کالج سکردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں