column in urdu, Services of Al-Abbas Educational Complex Skardu 0

العباس ایجوکیشنل کمپلیکس سکردو کی خدمات، محمودہ عباس اسوہ گرلز کالج سکردو
یہ ادارہ ایک ایسے چشمے کی مانند ہے جو علم کا پانی فراہم کرتا ہے، افراد کی تربیت کرتا ہے اور انہیں سماج کے مفید رکن بنا کر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہی اداروں میں سے ایک بہترین مثال العباس ایجوکیشنل کمپلیکس ہے، جو گزشتہ چار سالوں سے بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ اکثر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، جو قوم کی تنزلی کا باعث بنتا ہے۔انہی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محترم شیخ عباس صاحب نے علاقے کے عوام کے تعاون سے ایک ایسا ادارہ تعمیر کیا جو نہ صرف ایک درسگاہ ہے بلکہ بچوں کے لیے تربیت گاہ بھی ہے۔ یہ سب شیخ عباس صاحب کی کوشش، ہمدردی اور قوم سے محبت کا مظہر ہے، جو اپنی کمائی اور توانائی قوم و ملت کے بچوں کی تعلیم پر صرف کرتے ہیں۔ ایسے ہمدرد اور مخلص لوگ چراغ کی مانند ہیں جو خود جل کر دوسروں کو روشنی فراہم کرتے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

یہ ادارہ واقعی قابلِ تعریف ہے کیونکہ اس کے بانی اور منتظمین اپنی محنت سے تعلیم کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔ وہ خود سخت محنت کرتے ہیں، مگر اس کے ثمرات دوسروں کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے اعلیٰ ظرف لوگ زندگی میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

العباس ایجوکیشنل کمپلیکس نہ صرف سائنسی تعلیم پر توجہ دیتا ہے بلکہ اسلامی تعلیم کو بھی خاص اہمیت دیتا ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ طلبہ نہ صرف دنیا میں کامیاب ہوں بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوں۔ یہاں بچوں کی تربیت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ وہ معاشرے میں جا کر دوسروں کا سہارا بن سکیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں۔ کیونکہ تعلیم صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ کردار سازی کا عمل ہے۔
یہاں بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ آزادی، اعتماد اور عزت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ طلبہ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جیسے غذائیت سے بھرپور کھانے، جدید کمپیوٹر لیب، اور اکیڈمی جہاں بہترین اور قابل اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم دیتے ہیں۔
سب سے قابلِ تحسین بات یہ ہے کہ اکیڈمی کے انچارج جناب سر علی حسن صاحب ، سر سخاوت صاحب اور سر اصغر صاحب بطورِ رضاکار اپنی خدمات بلا معاوضہ انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی جوانی اور توانائی قوم کے بچوں کی تعلیم پر قربان کر رہے ہیں۔ میری نظر میں اس سے بڑی قربانی کوئی نہیں۔ ایسے لوگ اپنے آرام و خوشیوں کو دوسروں کی کامیابی کے لیے قربان کر دیتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے نمونۂ عمل ہیں، خصوصاً اس دور میں جب ہر شخص صرف اپنے مفاد کے لیے سوچتا ہے۔

سر علی حسن صاحب کی انتھک محنت اور خلوص کی بدولت بچوں نے اعلیٰ نمبرز حاصل کیے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ اُن کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ اپنے آرام، نیند اور گھر والوں کو چھوڑ کر دن رات طلبہ کے امتحانات، ٹیسٹ سینٹرز اور دیگر انتظامی امور میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو خود دھوپ برداشت کرتے ہیں مگر دوسروں کو سایہ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہاسٹل کی انتظامیہ، کچن عملہ اور سیکیورٹی ممبران کی خدمات بھی قابلِ تعریف ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں جن میں ماہرینِ تعلیم اور مختلف شعبوں کے افراد طلبہ کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔
اگر قوم کے ہر فرد کے اندر ایسا ہی جذبہ پیدا ہو جائے تو یقیناً ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
column in urdu, Services of Al-Abbas Educational Complex Skardu

کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ

پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

اسکردو برف پوش پہاڑوں کی وادی، سجیلہ بتول اسوہ گرلز کالج سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

العباس ایجوکیشنل کمپلیکس سکردو کی خدمات، محمودہ عباس اسوہ گرلز کالج سکردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں