بچوں کی کامیابی اور ناکامی میں والدین کا کردار. شاہدہ سحرش
ہر کامیاب بچے کے پیچھے ایسے والدین ہوتے ہیں جو اس کا ساتھ دیتے ہیں
گلگت بلتستان میں والدین کا بچوں کی پرورش میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔
جس طرح وہ اپنے بچوں سے پیش آتے ہیں، وہی ان کی کامیابی یا ناکامی کا سبب بنتا ہے۔
ہر بچہ ایک پودے کی مانند ہوتا ہے۔ اگر والدین محبت، توجہ اور سہارا دیں..
تو وہ بچہ اچھی طرح پروان چڑھتا ہے۔
بچے کو اگر صرف دباؤ، ملامت اور ڈانٹ دیں تو بچہ کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور بچہ کمزور ہو جاتا ہے۔
بہت سے والدین اپنے بچوں سے مکمل کامیابی کی توقع رکھتے ہیں،
لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ناکامی بھی زندگی کا حصہ ہے
جب بچہ ناکام ہو جائے تو والدین کو چیخنے چلانے کے بجائے اسے نرمی سے سمجھانا اور دوبارہ کوشش کی ہمت دینی چاہیے۔
جب بچے کو گھر میں تحفظ محسوس ہوتا ہے، تو وہ اندر سے مضبوط بنتا ہے۔
اگر والدین ہر وقت بچے کا دوسروں سے موازنہ کرے تو بچے کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
پھر وہ پیار اور سہارا گھر سے باہر تلاش کرتا ہے، جو اکثر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
گلگت بلتستان میں بہت سے بچوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کے مواقع کم ملتے ہیں،
اسی لیے والدین کو ان کا جذباتی سہارا بننا ہوگا۔ اور انھیں بتانا ہو گا ۔
کہ غلطی کرنا بُرا نہیں، مگر غلطی کو چھپانا اور اس پر ڈٹے رہنا برا ہے ۔ بچوں سے ایسا رویہ رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل والدین کو کھل کر بتائیں۔
یہی رویہ انہیں بہادر اور مثبت بنائے گا۔
آخر میں، میں گلگت بلتستان کے تمام والدین سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں…
پیارے والدین! براہِ کرم اپنے بچوں کے دوست بنیں،انہیں محبت سے سنیں، بار بار تنقید نہ کریں۔
انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ آپ سے ہر بات شیئر کر سکتے ہیں۔
آپ کا ساتھ انہیں غلط فیصلوں اور اداسی سے بچا سکتا ہے۔
جب بچے محبت کے لمس سے آشنا ہوتا ہے تو وہ زندگی میں ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں، بچے صرف امتحان پاس کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے،
بلکہ وہ محبت، سمجھ اور اعتماد کے ساتھ جینے کے لیے دنیا میں آئے ہیں۔
اگر والدین ان کے سب سے بڑے حمایتی بن جائیں،
تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ناکام نہیں کر سکتی۔
column in urdu, Role of Parents in Children’s Success
سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دےگا
ناول، دل کا مسلمان ہونا ، ۔آمینہ یونس
کراچی، مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے برآمد 4 لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس آگئیں




