آپ خود اپنی اداوں پہ زرا غور کریں، غالبا پانچ سال قبل دیامر میں ایک ہی رات چودہ گرلز سکولوں کو آگ لگائی گئی، نجف علی
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!دیامر یوتھ اور دیامر کے عوام نے چلاس میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کےلئے احتجاج کیا
تانگیر میں پولیس نوجوان کو شہید اور ایس سی او کےانجنئیر کو اغوا کیا گیا
ہڈور میں مسافر بس پر حملہ کیا اس وقت کے کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے
ایک ماہ بعد ان صاحب کا ٹرانسفر کیا گیا
تانگیر پل سے جی بی سکاوٹس کے جوان اغوا کیا گیا
ہڈور میں ایف سی جوان کو شہید کیا گیا
پھر جی بی سکاوٹس کے دو جوانوں کو شہید کیا گیا
کل تو پنجاب سے تعق رکھنےوالے دو واپڈا ملازمین کو اغوا کیاگیا تو تھور کے عوام ایک بار پھر روڈ پر نکلے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا
اگر دہشت گردوں سے مزاکرات ہی کرنا ہے تو یہ ڈی آئی جی ایس ایس پی پولس جوان . جی بی سکاوٹس . ایف سی . رینجرز اور فوج کا دیامر میں کیا کام ؟؟
چلاس میں ایس ایس پی اورحاضر سروس کرنل کی شہادت . فیرو میڈو میں غیر ملکی سیاحوں پر حملہ . بابو سر . لولوسر . تھور سے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرکے شہید کرنا اور بابو سر ٹاپ پر مسافروں پر گولی چلانا اور لوٹنا اب کوئی خبر بھی نہیں ہے
جب دیامر کے علما کرام عوام اور یوتھ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں پھر یہ خاموشی کیسا ؟؟ایسا کوئی واقعہ گلگت ہنزہ نگر یا بلتستان میں ہوتا توریاست ان سے بھی مزاکرات کرتے ؟
دیامر سے کتنے دہشتگرد یا آپ کے پالتو کمانڈرز شیڈول فورتھ میں ہے ؟
کیا شیڈول فورتھ . ایف آئی آر . مقدمات جیل پانی بجلی اور بنیادی حقوق کےلئےپرامن جد وجہد کرنے والوں کے لئے ہے ؟
اب ہمیں دیامر کے علما کرام . عوام اور یوتھ پر ترس آ رہا ہے
آپ جان بوجھ کر دیامر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رہے ہےاور دیامر کو بد نام کر رہے ہے
جان کی امان پاوں تو عرض ہے اب آپ اپنی اثاثوں کو کنٹرول کرے ورنہ بعد میں یہ آپ کے گلے پڑیں گے
ہم دیامر میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی اور ایک پر امن خوشحال دیامر کا مطالبہ کرتے ہے
کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ column in urdu, Reflect on Your Own Actions




