column in urdu , Importance of Feelings 0

احساس کی اہمیت: کمتری، محرومی اور برتری، آمینہ یونس بلتستان
احساس اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے، جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔ یہی احساس انسان کو انسانیت کے درجے پر فائز کرتا ہے۔ اگر احساس کی یہ دولت انسان کے اندر موجود نہ ہو، تو انسان اور حیوان میں کوئی فرق باقی نہ رہے۔ احساس ہی وہ بنیادی عنصر ہے جس کی بدولت انسان کو ماں اور باپ جیسے عظیم رشتوں کا اعزاز ملا، اور تمام رشتے اسی احساس کی زنجیر میں بندھے ہوئے ہیں۔ انسانیت کا حسن بھی اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے، محبت کا اظہار کرتے اور رحم و شفقت کے جذبات سے سرشار ہوتے ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

انسانی جذبات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے، بلکہ وہ مد و جزر کا شکار ہوتے ہیں۔ کبھی انسان خوشی سے سرشار ہو کر یہ چاہتا ہے کہ اپنی خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹ لے، ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے، اور دنیا کو خوشیوں سے بھر دے۔ لیکن کبھی دکھ اور مایوسی کی کیفیت طاری ہو جائے، تو انسان اپنے اردگرد کی خوشیوں سے بے زار ہو جاتا ہے۔ وہ دوسروں کی ہنسی بھی برداشت نہیں کرتا اور خود کو تنہائی کی تاریکی میں چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی طرح زندگی میں کبھی کچھ بڑا کرنے کی امنگ انسان کو ہر مشکل سے لڑنے کے لیے تیار کر دیتی ہے۔ یہ جذبات اور احساسات ہی تو ہیں جو انسان کو خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کی جستجو عطا کرتے ہیں۔ اگر انسان میں احساسات، آرزوؤں اور خواہشات کا یہ طوفان نہ ہوتا، تو وہ کبھی ترقی کی منازل طے نہ کرتا۔ وہ جو کچھ ملتا، اسی پر قناعت کر لیتا اور زندگی ایک کونے میں محدود ہو جاتی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے انسان کو تجسس اور جستجو کا جذبہ عطا کیا تاکہ وہ اپنے جذبات اور احساسات کو بروئے کار لا کر زمین و آسمان کو تسخیر کرے۔

یہی جستجو اور تحرک انسان کو نئی ایجادات کرنے، سائنس اور علم کی بلندیوں کو چھونے اور دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھانے پر اُکساتی ہے۔ اگر یہ احساسات اور جذبات نہ ہوتے، تو نہ انسان عالم بنتا، نہ سائنس دان اور نہ پائلٹ۔ انسان کی فطرت میں موجود اس تلاش کی آگ ہی اسے نئی راہوں پر چلنے اور چیلنجز کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

اللہ نے انسان کو زمین پر اس لیے بھیجا کہ وہ دنیا کو آباد کرے، چرند پرند اور تمام مخلوقات کے لیے وسائل پیدا کرے اور خود بھی اللہ کی عبادت کے ذریعے اپنی روح کو سکون بخشے۔ انسان کی یہ حرکت اور سرگرمی ہی اس کے اشرف المخلوقات ہونے کی دلیل ہے۔ یہ احساس اور جذبات کا نظام ہی ہے جو انسان کو متحرک رکھتا ہے اور اسے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔

column in urdu , Importance of Feelings

آدھی رات کا وضو اور بیابان کا سفر، مولانا اختر شگری

جشنِ مے فنگ فطرت، خوشی اور ثقافتی ہم آہنگی کا تہوار، سید مظاہر حسین کاظمی

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا

50% LikesVS
50% Dislikes

احساس کی اہمیت: کمتری، محرومی اور برتری، آمینہ یونس بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں