شگر اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔
شگر اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں علاقے کی معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور معیاری تعلیم کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی غلام علی نے کہا کہ: معیاری تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں اور نہ ہی منزل کا تعین ممکن ہے۔ صرف نصابی علم کافی نہیں بلکہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ کی اخلاقی، سماجی اور روحانی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں کیونکہ تعلیم و تربیت لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ پبلک سکول جیسے ادارے دور دراز علاقوں میں تعلیمی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ سکول قابلِ مبارکباد ہے کہ یہ نامساعد حالات کے باوجود تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔*تقریب سے سر ذاکر حسین ،سر محمد حسن سر حسن ناصر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ اساتذہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معیارِ تعلیم میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔: تقریب میں والدین، اساتذہ، طلبہ اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں طلبہ کو انعامات دیے گئے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو بھی سراہا گیا۔اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ علاقے میں معیاری تعلیم کا روشن چراغ ہے اس موقع پر حاجی غلام علی نے سکول کے لئے نقد ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔
column in urdu, Grand Annual Prize Distribution Ceremony
بلتستان کا ابھرتا ہوا ستارہ آمینہ یونس. طہٰ علی تابش بلتستانی




