column in urdu, Book friendship 0

کتاب دوستی، ترقی کی کنجی، کنیز زینب اسوہ گرلز کالج سکردو“
ہم جو بھی علم حاصل کرتے ہیں، وہ کتابوں کے ذریعے ہی حاصل ہوتا ہے۔ جیسے کہ ہم جانتے ہیں کہ علم پانی کی طرح ہے، جو جتنا حاصل کرے، وہی کامیاب ہوتا ہے۔ کتابیں پڑھنے سے ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
پُرانے زمانے میں جتنے لوگوں نے ترقی کی، اور جتنے سائنسدان اور بادشاہ گزرے ہیں جنہوں نے نئی نئی چیزوں کی تحقیق کی، انہوں نے سب کچھ کتاب کے ذریعے ہی آگے نسلوں تک پہنچایا۔ پہلے انہوں نے خود کتابوں سے علم حاصل کیا، پھر اس علم پر تحقیق کی، اور پھر اپنی تحقیق کو کتاب کی صورت میں شائع کیا، جس سے بعد کی نسلوں نے فائدہ اُٹھایا۔ یہ سارا علم کتابوں کے ذریعے ہی منتقل ہوا۔
اسی طرح سب سے پہلا کتابی سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے شروع ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے اپنے خاص بندوں یعنی انبیائے کرام پر کتابیں نازل فرمائیں۔ ان میں سب سے آخری اور مقدس کتاب قرآن مجید ہے، جو ہمارے نبی محمد ﷺ پر نازل ہوئی، اور اس میں قیامت تک کے لیے ہدایت موجود ہے۔
جو لوگ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، ان کے پاس بہت سا علم ہوتا ہے، اور وہ مختلف موضوعات پر بہتر رائے رکھتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ کتابیں پڑھتے ہیں، وہ زیادہ رحم دل، نرم مزاج اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ ان کے اندر دوسروں کے لیے احساس پایا جاتا ہے، اور وہ مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ مطالعے کے عادی لوگ جتنا زیادہ کتابیں پڑھتے ہیں، اتنا ہی ان کا دل کتابوں میں لگتا ہے۔ ان کو کتابوں سے محبت ہو جاتی ہے۔ کتابیں پڑھنے سے نہ صرف ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ ہم بہت سی چیزوں کو پہچاننا سیکھ جاتے ہیں۔ کتابیں ہمارے اندر اخلاق، تہذیب اور تمیز پیدا کرتی ہیں۔ جب انسان کے اندر علم بڑھتا ہے، تو وہ زیادہ خاموش طبع اور سنجیدہ ہو جاتا ہے۔ کتابیں پڑھنے سے انسان کے اندر غور و فکر اور سوچنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ جو شخص کتابیں پڑھتا ہے، اس میں اور دوسروں میں فرق نظر آتا ہے — وہ ہر بات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ اگر ہم بطور طالب علم کتابوں کا مطالعہ کریں تو ہمارے علم میں اضافہ ہوگا، سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھے گی، اور ہمارا مستقبل روشن ہوگا۔ آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے، لوگ کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ حالانکہ کتابوں سے جو معلومات حاصل ہوتی ہیں، وہ زیادہ پائیدار اور مفید ہوتی ہیں۔ اگر ہم سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے کتابیں پڑھیں، تو یہ ہمارے لیے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
column in urdu, Book friendship

مزید سبق اموز کالمز کے لئے وزٹ کریں‌کالمز

50% LikesVS
50% Dislikes

کتاب دوستی، ترقی کی کنجی، کنیز زینب اسوہ گرلز کالج سکردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں