گلگت بلتستان کی خوبصورتی ، ردا فاطمہ اسوہ گرلز کالج
اللہ تعالٰی نے اس دنیا میں بہت سی نشانیاں ایسی رکھی ہیں جو انسان کے لیے معرفت الہٰی کا سامان ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ پوری کائنات اور تمام مخلوقات اللہ کی قدرت کے شاہکار اور عظیم کرشمے ہیں جو اللہ کی باریک بینی اور منظم نظام کی عکاسی کرتے ہیں اسی طرح گلگت بلتستان کی سر زمین بھی اللہ کی دی ہوئی ا انسانوں کو ایک خاص اور دلچسپ تحفہ ہے اس کی خوبصورتی اور یہاں کے دلفریب مناظر دنیا کے باقی تمام لوگوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ہزاروں سیاح اپنے دوستوں ، عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اس خطے کا رخ کرتے ہیں اور قدرتی خوبصورتی کو محسوس کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں جو بھی سیاہ ایک بار یہاں آ جائے تو وہ اپنا دل یہی رکھ جاتا ہے اور اپنے علاقے میں واپس لوٹنے کے بعد وہ ذہنی اور خیالی طور پر اس سرزمین سے جڑ جاتا ہے یہاں کی خوبصورتی دیکھ کر انسان کو بار بار اس سرزمین کا رخ کرنے کا دل کرتا ہے گلگت بلتستان اپنی اس خوبصورتی کی بنا پر پوری دنیا میں مشہور ہے یہ خطہ جتنا خوبصورت اور دلکش ہے یہاں کے راستے اتنے ہی خطرناک اور مشکل ہیں اس علاقے کا سفر کرنا جان کو پوری طرح خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیاح اس سرزمین کی طرف اس طرح کھینچے چلے آتے ہیں جیسے مکھیاں شہد کی طرف اس سرزمین کا ہر کونہ اور ہر علاقہ اپنی مثال آپ ہے یہاں ترقی اور سہولیات باقی علاقوں کی نسبت کم ہے مگر ان خامیوں کے باوجود بھی یہ خطہ اور اس کا ہر کونہ قابل تعریف اور قابل مسرت ہے اس خطے میں بہت سی ایسی جگہ ہیں جہاں پہنچ کر انسان ذہنی اور دلی طور پر سکون پا لیتا ہے اور وہاں کی خوبصورتی اس کے دل کو لبھانے لگتی ہے اور وہ خود کو قدرت کے قریب محسوس کرنے لگتا ہے اس سرزمین کی دل نشینی اور خوبصورتی کے پیش نظر ہر سال لاکھوں سیاح یہاں کا رخ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور قدرت کے حسین مناظر کا مزہ لیتے ہیں سوشل میڈیا کی وساطت سے گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا چرچہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے اس خطے کو دیکھ کر جانے کے بعد سیاح دوسروں کے سامنے اس کی ایسی منظر کا شکر کرتے ہیں کہ دوسروں کا بھی یہاں آنے کا دل کرنے لگتا ہے جس سے ہر سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس خوبصورتی کی بنا پر گلگت بلتستان کو میں جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کہہ سکتی ہوں جس میں خطرات تو ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی خوبصورتی کی مثال کہیں نہیں ملتی ایک شاعر نے بھی اس کی خوبصورتی کے بارے میں کیا خوب کہا ہے:
” اک بار جو ائے یہاں دل چھوڑ جاتا ہے یہیں
میرے دیس میں نہیں اسے بھی کوئی خوبصورت سرزمین”
گلگت بلتستان کی خوبصورتی ، ردا فاطمہ اسوہ گرلز کالج
column in urdu, beauty of Gilgit baltistan