بہادر پولیس سپاہی فدا حسین ان دنوں اپنے علاج معالجے کے لیے مسحا کا منتظر
گلگت بلتستان . بہادر پولیس سپاہی فدا حسین ان دنوں اپنے علاج معالجے کے لیے مسحا کا منتظر
Brave police constable Fida Hussain is waiting for Masha for his treatment these days
حکومت گلگت بلتستان اور آئی جی پولیس توجہ کا منتظر،
ایک ایسے پولیس نوجوان سپاہی جو 2010 میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں زخمی سے صحتیاب ہوا اور بعدازاں دریا میں بہنے والی بچی کو بھی اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر زندہ بجالیا ۔
فدا حسین اس بہادر سپاہی کے جسم میں بم دھماکے کے ذرات اب بھی موجود ہونے کے باعث اس کے ایک گردے نے کام چھوڑ دیا اب دوسرے گردے نے بھی کام چھوڑ دیا ۔
فدا حسین نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر قائد اعظم پولیس میڈل بھی حاصل کیا اور صدارتی ایوارڈ PPM کیلئے بھی نامزد ہوا ۔ بدقسمتی سے دونوں گردوں کے عارضے کیوجہ سے وہ ان دنوں اسلام آباد پیمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
فدا حسین گلگت بلتستان کے مایہ ناز لوگ فنکار استاد جان علی کے داماد بھی ہیں ۔
بہادر سپاہی فدا حسین جو لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے قربانیاں دینے والا ان دنوں اپنے علاج معالجے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی امداد کا منتظر ہیں ۔