سکردو ، محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کا سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے اہم قدم, دو روز ہ سرمائی فیسٹول کی رنگا رنگ تقاریب باقاعدہ کا آغاز ہوگیا
سکردو ، محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کا سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے اہم قدم, دو روز ہ سرمائی فیسٹول کی رنگا رنگ تقاریب باقاعدہ کا آغاز ہوگیا
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو ، محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کا سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے اہم قدم. سکردو میں دو روز سرمائی فیسٹول کی رنگا رنگ تقاریب باقاعدہ کا آغاز ہوگیا۔ونٹر فیسٹول میں آئس ہاکی ، آئیس اسکیٹنگ ، منعقد جاری۔ تلوار رقص ، روایتی کھانوں کی نمائش بھی تقاریب کا حصہ ہیں. محکمہ سیاحت گلگت بلتستان سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے سکردو میں دو روزہ سرمائی فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے فیسٹول کا افتتاح کردیا۔ فیسٹول سرمائی کھیلوں آئس ہاکی ، آئس سکینٹگ کے مقابلوں کیساتھ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جارہا یے۔ پہلے دن شگر ، گانچھے اور سکردو کے درمیان آئس ہاکی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد شائقین حسین آباد دریا کے کنارے موجود تھے اور خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ فیسٹول میں مقامی دھنوں کیساتھ مقامی لباس میں ملبوس نوجوانوں کی رقص نے سب کی توجہ حاصل کی۔ جبکہ تلوار رقص جوکہ بلتستان کی روایتیی اور قدیمی ثقافت ہے پیش کیا گیا۔ فیسٹول میں دیسی کھانوں کے سٹال اور روایتی اشیا کی نمائش بھی کی جارہی ہے۔ فیسٹول کل بھی جاری رہے گا ۔ اختتامی تقریب 20 جنوری کو اسی گراؤنڈ میں منقعد ہونگے ۔
Urdu news, winter sports