گلگت بلتستان کی کم سن بیٹی کو ابو ظہبی ایکو سمارٹ کیمپس پروجیکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد امیدوار تھی

urdu news, daughter from Gilgit-Baltistan won the honor to Eco-Smart Campus project,

گلگت بلتستان کی کم سن بیٹی کو ابو ظہبی ایکو سمارٹ کیمپس پروجیکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد امیدوار تھی
گلگت بلتستان کی کم سن بیٹی کو ابو ظہبی ایکو سمارٹ کیمپس پروجیکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ تھلے سے تعلق رکھنے والی کلاس نہم کی طالبہ سمانہ بتول نے پورے جنوبی ایشیا سے ہائی سکول کیٹگری کے تین فائنلسٹ میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی کلاس نہم کی طالبہ سمانہ بتول کو متحدہ عرب امارات کے شیخ زید سسٹینبلیٹی پرائز ابو ظہبی ایکو سمارٹ پروجیکٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ سمانہ بتول پروگرام میں بطور فائنلسٹ شرکت کرنے کے بعد وطن واپس لوٹیں۔ موسمیاتی آگاہی سمیت سماجی ترقی کے پروجیکٹ کے لئے شیخ زید سسٹینبلیٹی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے جنوبی ایشیا سے ذہین نوجوانوں کا انتخاب کرنا تھا۔ گرز ہائی سکول خپلو کی تھلے سے تعلق رکھنے والی طالبہ سمانہ بتول اس بامقصد پروجیکٹ کے لئے منتخب ہو گئیں۔ وہ پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد امیدوار تھیں۔ جبکہ جنوبی ایشیا سے تین فائنلسٹ میں سے ایک تھیں۔ کلاس نہم کی طالبہ سمانہ کی بہن روبینہ بتول کا کہنا ہے کہ سمانہ بتول خداداد صلاحتیوں کی مالک ہیں۔ آٹھویں کلاس تک گاؤں میں ہی تعلیم حاصل کی۔ اس دوران تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج اور مویشیوں کی دیکھ بھال بھی سمانہ کی ذمہ داری تھی۔ اب وہ گرلز ہائی سکول خپلو کی ہونہار طالبات میں سے ایک ہے۔ سمانہ کی ابلاغی مہارت نہایت موثر ہے۔ ان میں آگے بڑھنے کی لگن ہے۔ سمانہ بتول خواتین کی تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے اہداف اور مقاصد کے لئے ابھی سے پرعزم ہیں۔
urdu news, daughter from Gilgit-Baltistan won the honor to Eco-Smart Campus project,

سکردو , چوروں نے کالج روڈ پر دکانوں سے چوری کی بڑی وردات، چوروں کی گروہ جلد قانوں کی شکنجےآئیں گے، پولیس، تفصلات جاری کر دیا

فیصلہ محفوظ ہے ! پروفیسر قیصر عباس

پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہو گئی، 10 سال بعد بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص کو بھی شہید کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں